حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے اپنے ربّ عزّو جل کے حوالے سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم! تو مجھ سے دعا نہیں کرتا اور مجھ سے امید بھی وابستہ کرتا ہے۔ میں تیری بدیوں کے باوجود تجھے بخش دوں گا خواہ تو مجھے ایسے حال میں ملے کہ تیری بدیاں زمین کے برابر بھی ہوں تو میں تجھے اس کے برابر مغفرت کے ساتھ ملوں گا اور اگر تیری خطائیں آسمان کی انتہا تک بھی پہنچ جائیں سوائے اس کے کہ تُو نے میرا کوئی شریک نہ ٹھہرایا ہو۔ پھر اگر تو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں بخش دوں گا اور کچھ بھی پروا نہیں کروں گا۔ (مسنداحمد بن حنبل، مسند ابو ذر غفاری جلد ۷ صفحہ۲۰۸حدیث:۲۱۸۳۷) مزید پڑھیں: صفتِ رحیمیت کا بیان