فٹبال:امریکہ میں ہونے والے لیگزکپ ۲۰۲۵ء کا ٹائیٹل Seattle Soundersنے جیت لیا۔ فائنل میں سیاٹل فٹ بال کلب نےلیونل میسی کی ٹیم انٹرمیامی کو تین صفر سے شکست دے دی۔Osaze De Rosarioنے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔سیاٹل نے کھیل کے آخری لمحات میں دو مزید گول کرکے فتح یقینی بنائی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں لاس اینجلس گلیکسی نے اورلینڈو سٹی کو ۲۔۱ سے ہرایا۔ انگلش پریمیئر لیگ :گذشتہ سیزن کی فاتح لیورپول کی ٹیم نے رواں سیزن میں لگاتارتیسری کامیابی حاصل کرلی۔اپنے تیسرے میچ میں لیورپول نے آرسنل کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔دیگرمقابلوں میں برائٹن نے مانچسٹرسٹی کو ۲۔۱؍سے ہرایا جبکہ فیفا کلب ورلڈ کپ کی چیمپئن چیلسی نے فلہم کو ۲۔صفر سے شکست دی۔مانچسٹریونائیٹڈ نے برنلی کے خلاف ۳۔۲؍سے کامیابی سمیٹی اور ویسٹ ہیم نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۳۔صفر سے پچھاڑدیا۔ فارمولا وَن ریسنگ:۳۱؍اگست کونیدرلینڈزمیں ہونے والی ڈچ گراں پریMcLarenکےآسٹریلوی ڈرائیورOscar Piastriنےجیت لی۔انہوں نے ۴.۲۵۹؍کلومیٹر ٹریک کے۷۲؍چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۳۸؍منٹ اور ۲۹؍سیکنڈ میں پورا کیا۔ ریڈبُل کے ڈچ ڈرائیورMax Verstappenنے دوسری جبکہ فرانسیسی ڈرائیورIsack Hadjarنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں۳۰۹؍پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیاکے Oscar Piastri سرفہرست ہیں جبکہ برطانیہ Lando Norris دوسرے نمبرپرہیں۔سیزن کی اگلی ریس ۷؍ستمبرکو اٹلی میں منعقد ہوگی۔ کرکٹ:سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز،متحدہ عرب امارات میں پاکستان، افغانستان اور یواے ای کے مابین جاری ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں پاکستان نےافغانستان کے خلاف مقررہ۲۰؍اوورزمیںسات وکٹوں کے نقصان پر۱۸۲؍رنزبنائے۔کپتان سلمان علی آغا نے ۳۶؍گیندوں پرناٹ آؤٹ۵۳؍رنزبنائے۔جواب میں افغان ٹیم ۱۴۳؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔حارث رؤوف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان یواے ای کی ٹیم کو۳۱؍رنزسے شکست دی۔اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۲۰۷؍رنزبنائے،صائم ایوب ۶۹؍ اور حسن نواز۵۶؍رنزبناکرنمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں یواےای نے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں ۱۷۶؍رنز بنائے۔ آصف خان نے ۳۵؍گیندوں پر ۷۷؍رنز کی دھواںدار اننگزکھیلی۔سیریزکاتیسرامقابلہ افغانستان اور یواے ای کے مابین کھیلاگیا جس میں افغانستان نے ۳۸؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں افغان کیپٹن راشد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا او ر ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندبازبن گئے۔راشدخان اپنے کیریئرکے ۹۸؍ٹی ٹوینٹی میچز میں ۱۶۵؍وکٹیں کرچکے ہیں۔قبل ازیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کااعزاز نیوزی لینڈ کے Tim Southee کے پاس تھا۔ سری لنکا بمقابلہ زمبابوے:ہرارے میں ہونے والی ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز سری لنکا نے دو،صفر سے اپنے نام کرلی۔پہلے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعدسات رنزسے فتح حاصل کی۔۲۹۹؍رنزکے ہدف کے تعاقب میں میزبان زمبابوے کو آخری اوور میں جیت کے لیے دس رنزدرکارتھے،تاہم بائیں ہاتھ کے سری لنکن گیندبازنے پچاسویں اوور کی پہلی تین گیندوں پرتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکردیا۔دوسرے میچ میں سری لنکا نے ۲۷۸؍رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا۔پاتھم نسانکا نے ۱۲۲؍رنزکی فاتحانہ باری کھیلی۔ دی ہنڈرڈ لیگ:انگلستان میں ہونے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں مسلسل تیسری بار Oval Invincibles نے ٹائٹیل جیت لیا۔ لارڈز میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اوول ٹیم نے Trent Rockets کے خلاف ۲۶؍رنز سے کامیابی حاصل کی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭