حضرتِ سیّدِ وُلد آدم، صلّی اللہ علیہ وسلّمسب نبیوں میں افضل و اکرم، صلّی اللہ علیہ وسلّم نام محمدؐ، کام مُکرَّم، صلّی اللہ علیہ وسلّمہادئ کامل، رہبرِ اعظم، صلّی اللہ علیہ وسلّم آپؐ کے جلوۂ حسن کے آگے، شرم سے نوروں والے بھاگےمہر و ماہ نے توڑ دیا دم، صلّی اللہ علیہ وسلّم اِک جلوے میں آناً فاناً بھر دیا عالَم، کر دئیے روشناُتَّر دکّھن پُورب پچھم، صلّی اللہ علیہ وسلّم اوّل و آخِر، شارِع و خاتَمصلّی اللہ علیہ وسلّم ختم ہوئے جب کل نبیوں کے دور نبوّت کے افسانےبند ہوئے عرفان کے چشمے، فیض کے ٹوٹ گئے پیمانے تب آئے وہ ساقیٔ کوثر، مست مئے عرفان، پیمبرپیرِ مُغَانِ بادۂ اَطہر، مے نوشوں کی عید بنانے گِھر آئیں گھنگھور گھٹائیں، جھوم اُٹھیں مخمور ہوائیںجھک گیا ابرِ رحمتِ باری، آبِ حیاتِ نَو برسانے کی سیراب بلندی پستی، زندہ ہو گئی بستی بستیبادہ کشوں پر چھا گئی مستی، اک اک ظرف بھرا برکھا نے اک برسات کرم کی پیہمصلّی اللہ علیہ وسلّم (کلام طاہرصفحہ ۷۔ ایڈیشن۲۰۰۴ء) مزید پڑھیں: آ رہے ہیں مری بگڑی کے بنانے والے