مکرم ناصر احمد صاحب مبلغ سلسلہ داکورو ریجن تحریر کرتے ہیں کہ الحمدللہ، ریجن داکورو میں جماعتی ترقیات کی ایک کڑی شربن گاؤں کی مسجد بھی ہے جو کورنکا شہر سے قریباً ۳۸؍کلومیٹر دور صحرا میں واقع ایک دُور دراز گاؤں میں تعمیر ہوئی ہےجس کی تعمیر ۱ا؍پریل ۲۰۲۵ء کو شروع ہوئی۔ اس گاؤں میں احمدیت کا پیغام ۲۰۲۰ء میں پہنچا تھا، نیز اس گاؤں میں ایک بڑی تعداد تحریک جدیدکی بابرکت تحریک کا حصہ ہے اور نہ صرف ہر سال باقاعدگی سے چندہ دہندہ ہےبلکہ جماعتی تربیتی پروگراموں میں بھی پیش پیش ہے۔ اس مسجد کا افتتاح مورخہ ۹؍مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک مکرم اسد مجیب صاحب امیر جماعت و مبلغ انچارج نائیجر نے حکومتی نمائندگان اور علاقائی چیف کے نمائندہ کی موجودگی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے کیا۔ تقریب میں شامل مہمانوں کی روایتی کھانوں سےتواضع کی گئی اور جماعتی پیغام سے متعلق ایک باقاعدہ نشست ہوئی جس میں سلسلہ کی نائیجر میں خدمات اور ترقیات کا تذکرہ ہوا، نیز مہمانوں کےجماعت کے متعلق لوکل مولویوں کے اعتراضات کا بھی تدارک ہوا۔ اس مسجد کا مسقف حصہ ۳۵؍مربع میٹر ہے اور اس میں ۶۰؍افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجودہے۔ اللہ تعالیٰ اس مسجد کے ذریعہ اس علاقہ میں وحدانیت کا علم بلند رکھے اور سلسلہ کے لیے اس کا بننا بابرکت بنائے۔ آمین (رپورٹ:کوثر جمیل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہالینڈ کے شہر Putten میں تبلیغ بک سٹال