اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کے مختلف ریجنز کو اپنے ریجنل اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ قارئین الفضل انٹرنیشنل کی خدمت میں ان اجتماعات کی تفصیل پیش ہے۔ ریجن بارا ریجن بارا میں خدام الاحمدیہ کا ریجنل اجتماع:مکرم ڈمباہ باہ صاحب مبلغ سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بارا ریجن کو اپنا ریجنل اجتماع مورخہ ۳۰؍جولائی ۲۰۲۵ء کو جماعتی سکول بولوم احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ ریجن بانجل/کومبو اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ بعدازاں مکرم آمڈو باہ ریجنل قائد صاحب نے شاملین اجتماع کو اخلاق بلند کرنے کی نصیحت کی۔ مکرم ابوبکر جاؤ نے اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے جدید چیلنجز کا سامنا جبکہ مکرم احمد آدم صاحب نے خلافت احمدیہ و نظام جماعت کی اطاعت کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ نیز خاکسار نے خلافت کے ساتھ وابستگی کی تلقین کی۔ تقاریر کے علاوہ علمی و ورزشی مقابلے بھی ہوئے۔ مکرم موسیٰ باہ صاحب پرنسپل سکول نے اختتامی تقریر میں شاملین اجتماع کو نصیحت کی کہ اجتماع میں سیکھی گئی باتوں کو عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔ اس اجتماع میں ۳۳؍احباب نے شرکت کی۔ ریجن بانجل/کومبو کا اکتیسواں ریجنل اجتماع:مکرم ابراہیم باہ صاحب ریجنل قائد خدام الاحمدیہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بانجل کومبو کا ۳۱واں ریجنل اجتماع مورخہ ۳؍اگست ۲۰۲۵ء کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ریجن بھر کے خدام نے شرکت کی۔ اپر ریور ریجن تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں خاکسار نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام خدام و اطفال کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں مکرم بابا تانجا صاحب مبلغ سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کے مطالعہ کی اہمیت پر تقریر کی اور مکرم سعید سمباسو صاحب نے دنیاوی اور دینی تعلیم میں توازن کے موضوع پر حضرت حکیم نورالدینؓ خلیفۃ المسیح الاول کی مثال کے ساتھ گفتگو کی۔ اس کے بعد علمی اور ورزشی مقابلے منعقد ہوئے۔ نماز ظہر و عصر جمع کرکے ادا کی گئیں اور دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ دوسرے اجلاس میں تلاوت قرآن کریم کے بعد خاکسار نے چند اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ گروپ فوٹو کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اس اجتماع میں ۱۷۰؍سے زائد خدام و اطفال نے شرکت کی۔ الحمدللہ اپر ریور ریجن کا ریجنل اجتماع:مکرم محمد قاسم صاحب ریجنل قائد مجلس خدام الاحمدیہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ اپر ریور ریجن گیمبیا کو اپنا ریجنل اجتماع مورخہ ۱۰؍ اگست کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ صبح ناشتہ کے بعد اجلاس کا آغاز ساڑھے نو بجے تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ خاکسار نے شاملین کو خوش آمدید کہا اور دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب کے بعد خدام و اطفال کے الگ الگ علمی و ورزشی مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب میں تلاوت قرآن کریم کے بعد جماعتی سکول کے پرنسپل مکرم کارامو تورے صاحب نے نوجوانوں کو جماعت اور ملک کی خدمت کے لیے وقت دینے کی تلقین کی۔ نمائندہ صدر مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا مکرم با کیمو گاساما صاحب نے پنجوقتہ نمازوں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ سننے کی نصیحت کی۔ اس کے بعد مقابلوں میں کامیاب خدام و اطفال کو انعامات دیےگئے۔ اختتامی دعا کے بعد گروپ فوٹو ہوا، نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور کھانا پیش کیا گیا۔ اس اجتماع میں ۳۴؍ احباب شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہیومینٹی فر سٹ بیلجیم کی ٹیم کا ٹوگو کا دورہ