https://youtu.be/FT-4FvyfhKA کرکٹ:آسٹریلیابمقابلہ جنوبی افریقہ:آسٹریلیا سے ٹی ٹوینٹی سیریزہارنے کےبعدجنوبی افریقہ نے ایک روزہ سیریزمیں کامیابی حاصل کرلی۔تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلے جنوبی افریقہ کے نام رہے۔ریاست کوئنزلینڈکے شمال مشرقی ساحل پرواقع شہرCairnsمیں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے۹۸؍رنزسےکامیابی حاصل کی۔Keshav Maharajنے ۳۳؍رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔دوسرامیچ Mckayمیں ہوا جس میں جنوبی افریقہ نے ۲۷۷؍رنزبنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم ۱۹۳؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔Lungi Ngidi نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔تیسرامیچ آسٹریلیاکے لیے تاریخ سازثابت ہوا،پہلے بلےبازی کرتے ہوئے آسٹریلیانے اپنی سرزمین پر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بڑا اسکوربنایا۔میزبان ٹیم نے مقررہ ۵۰؍اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پر ۴۳۱؍رنز بنائے۔ Travis Head نے ۱۰۳؍گیندوں پر۱۴۲؍،کپتان مچل مارش نے ۱۰۶؍گیندوں پر۱۰۰؍ جبکہ کیمرون گرین نے صرف ۵۵؍گیندیں کھیل کر۱۱۸؍ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔انہوں نے ۴۷؍گیندوں پرسینچری مکمل کی جوکہ آسٹریلیاکی جانب سے وَن ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سینچری ہے۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف ۱۵۵؍رنزبناکرڈھیر ہوگئی، Cooper Connolly نے ۲۲؍رنز دے کرپانچ وکٹیں حاصل کیں۔ فٹبال:سعودی سپرکپ کے فائنل میں الاھلی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر النصر کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے دی۔مقررہ وقت میں میچ۲۔۲؍گول سے برابر رہا۔ میچ میں النصرکی جانب سے ایک گول مشہورومعروف پرتگالی کھلاڑی Cristiano Ronaldo نے کیاجوکہ النصر کی جانب سےان کا ۱۰۰ واں گول تھا۔اس طرح چالیس سالہ رونالڈو دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بنے جنہوں نے چارمختلف کلبزسے کھیلتے ہوئے ۱۰۰ یا اس سےزیادہ گول اسکور کرنے کا اعزازحاصل کیا۔یادرہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے طویل کیریئرمیں ریال میڈرڈ کے لیے۴۵۰؍، مانچسٹریونائیٹڈ کےلیے ۱۴۵؍ اوراطالوی کلب یووینٹس کے لیے ۱۰۱؍گول اسکورکرچکے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سولہ سالہ Rio Ngumohaکےگول کی بدولت لیورپول نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد نیوکاسل یونائیٹڈکو دوکےمقابلہ میں تین گول سے شکست دے دی۔نیوکاسل کی ٹیم نے دوگول کے خسارے میں جانے کے بعددس کھلاڑیوں کے ساتھ میچ میں شاندارواپسی کی تاہم آخری لمحات میں Ngumohaکے گول نے لیورپول کو فتح دلا دی۔دیگر مقابلوں میں ٹوٹینہیم نے مانچسٹرسٹی کو دو صفر سے شکست دے کرحیران کردیا جبکہ چیلسی نے ویسٹ ہیم کے خلاف ۵۔۱؍سے کامیابی حاصل کی اور آرسنل نے لیڈزیونائیٹڈکو ۵۔صفر سے مات دی۔مانچسٹریونائیٹڈاورفلہم کا مقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابرہوا۔ دوسری طرف سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈنے Kylian Mbappe کےدوگول کی بدولت Real Oviedo کے خلاف ۳۔صفرسےکامیابی حاصل کی۔ بارسلونا نے Levante UDکودوکےمقابلہ میں تین گول سے ہرایا۔دیگرمیچزمیں وِیاریال، اوساسونا،ایتھلیٹک کلب اور Getafeنے کامیابی حاصل کی۔ محمدصلاح کا اعزاز:لیور پول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح نے تیسری مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔انہوں نے گذشتہ پریمیئر لیگ سیزن میں سب سےزیادہ۲۹؍گول کیے اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں اہم کرداراداکیا۔پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن(PFA) کی جانب سےیہ ایوارڈہرسال انگلش فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کو دیاجاتا ہے۔قبل ازیں محمدصلاح ۲۰۱۸ء اور ۲۰۲۲ء میں یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں۔ ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء:جنوبی کوریاکے شہرMokpoمیں ہونے والے نیزہ پھینکنےکے مقابلہ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے ۷۷اعشاریہ۴۳میٹرکےفاصلے پرنیزہ پھینکا۔اس ایونٹ میں سری لنکا کے کھلاڑی نے طلائی جبکہ جاپان کے کھلاڑی نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭