اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سندر بان، بنگلہ دیش کو مورخہ ۳۰؍مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعۃالمبارک ایک بابرکت وصیت سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کا آغاز صبح دس بجے مکرم جی ایم شبیر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ سندربان کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مقررین نے نظام وصیت میں شامل ہونے کی اہمیت اور اس کے روحانی و جماعتی فوائد پر روشنی ڈالی۔ سلسلہ تقاریر جمعہ کی پہلی اذان تک جاری رہا۔ نماز جمعہ اور ظہرانہ کے بعد سوال و جواب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حاضرین نے نظام وصیت سے متعلق سوالات کیے۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس سیمینار میں کُل ۱۳۲؍ احباب جماعت نے شرکت کی جبکہ ۸؍نئے افراد نے نظام وصیت میں شامل ہونے کی درخواستیں جمع کروائیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہیومینٹی فر سٹ بیلجیم کی ٹیم کا ٹوگو کا دورہ