https://youtu.be/8xR-T3-2VCs مکرم ودود احمد صاحب ریجنل مبلغ تینکو دوگو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مورخہ ۱۱؍جولائی۲۰۲۵ء کو ریجنل ہیڈکوارٹرز تینکودوگو کی مرکزی مسجد میں ۶۰؍افراد کی تقریب آمین ہوئی۔ اس بابرکت تقریب کی صدارت مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ برکینافاسو نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد باری باری ناظرہ قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے افراد سے کچھ حصہ سنا گیا جن میں اطفال، خدام، انصار، ممبرات لجنہ اماءاللہ، ناصرات اور دیگر غیر از جماعت افراد بھی شامل تھے۔ امسال ریجن میں مجموعی طور پر ۶۰؍افراد نے قرآن کریم کا دور مکمل کیا۔ کوشش تھی کہ تمام افراد اس تقریب میں شامل ہوں لیکن ملکی حالات کی وجہ سے ۳۴؍افراد تشریف لاسکے اور ان سے قرآن کریم سناگیا۔ تقریب کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے افراد میں اسنادتقسیم کیں اور حاضرین کے سامنے اختتامی کلمات کہے۔ دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔ آخر میں حاضرین کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔ ایک غیر احمدی مدرسے کے استاد مکرم میکائیل صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جماعت احمدیہ میں لوگوں کو قرآن کریم سکھانے کا انتظام ہمارے مدرسہ جات کی نسبت بہت اچھا اور معیار ی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں قرآن کریم کا خادم بنائے رکھےاور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قرآن کا علم پہنچانے والے بنیں۔ آمین (رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ ہیسن ٹاونس، جرمنی کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۵ء