https://youtu.be/fmF0jldnsQo?si=Ktj_TPYzIpKOnwL1&t=2979 چائے پاپے ایک آدمی کے دانت میں کیڑا لگ گیا۔ ڈاکٹر نے اسے تین دن چائے پینے اور پاپے کھانے کو کہا۔ اس آدمی نے دو دن پاپے کھائے اور تیسرے دن صرف چائے پی۔ کیڑا دانت سے باہر نکل کر بولا: آج پاپے نہیں ہیں کیا ؟ عدم ادائیگی کینیڈا میں رہنے والے ایک صاحب بلوں کی ادائیگی کے معاملے میں بہت لا پروا تھے۔ کبھی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی بجلی کی لائن کٹ جاتی تھی تو کبھی فون کی، کبھی گیس کی اور کبھی پانی کی۔ ایک بار انہوں نے سخت سردی میں پانی کی ٹونٹی کھولی تو پانی نہیں آرہا تھا۔ اُنہوں نے پانی کے محکمے کوفون کر کے آپر یٹر سے پوچھا: محترم ذرا چیک کر کے بتائیے کہ بل کی عدم ادئیگی کی وجہ سے میرے گھر پانی نہیں آرہا یا سردی کی وجہ سے پانی پائپ میں جم گیا ہے؟ ڈرائیور سیٹ ایک دفعہ بس میں بہت ہجوم تھا۔ ایک آدمی بس ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ گیا جب ڈرائیور نے اُٹھنے کے لیے کہا۔تو اس آدمی نے کہا کہ تم تو ہر روز اسی جگہ بیٹھتے ہو آج تم کسی اور جگہ بیٹھ جاؤ۔ ہاتھی استاد: افریقی ہاتھی اور امریکی ہاتھی کے درمیان کتنا فرق ہے؟ فہد: تقریباً تین ہزار میل کا۔ کس کی کتاب ہے؟ استاد کلاس میں آئے تو دروازے میں کسی کی کتاب گری ہوئی تھی۔ استاد: یہ کتاب کس کی ہے؟ اسد: جناب ابنِ انشا کی ہے۔ آہستہ چل کر باپ ( بیٹے سے ) تم آج اسکول سے بھاگ کر آئے ہو؟ فیصل: نہیں ابو میں تو آہستہ آہستہ چل کر آیا ہوں۔ کنجوس ایک کنجوس آدمی نے اپنے پسندیدہ رسالے کے مدیر کو خط بھیجا۔ جس میں لکھا کہ ’’جناب مدیر صاحب! اگرآپ اپنے رسالے میں کنجوسوں سے متعلق لطائف شائع کرتے رہے تو میں آئندہ اپنے ہمسائے سے آپ کا رسالہ مانگ کر نہیں پڑھوں گا‘‘۔