https://youtu.be/y6_sqo6b1zA اللہ تعالیٰ کے فضل سےمجلس انصاراللہ جرمنی کے علاقہ ہیسن ٹاؤنس کا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۹؍جون ۲۰۲۵ء بروز اتوار منعقد ہوا۔ یہ علاقہ ۱۵؍مجالس اور۵۲۰؍انصار کی تجنید پر مشتمل ہے۔ مورخہ ۲۹؍جون بروز اتوار ناشتہ اور رجسٹریشن کے بعد مکرم بشیر احمد ریحان صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمنی اور نائب صدر مکرم محمود احمد خان صاحب کی آمد پر استقبال، پرچم کشائی اور دعا کے بعد اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ صدر مجلس کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور عہد کے بعد صدر صاحب نے اردو و جرمن زبانوں میں اجتماعات کی اہمیت اور انصار کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی، نیز عبادات، تلاوت قرآن کریم اور تربیت اولاد پر بھی زور دیا۔ علمی و ورزشی مقابلے:علمی مقابلوں میں تلاوت، تقریر (اردو، جرمن، فی البدیہہ)، نظم اور مشاہدہ و معائنہ شامل تھے۔ ورزشی مقابلوں میں ۴۰۰؍میٹر دوڑ، ۸۰۰؍میٹر واک، رسہ کشی، فٹ بال اور والی بال شامل تھے۔ تمام مقابلے صدرصاحب کی نگرانی میں ہوئے۔ کھانے کے وقفے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تین بجے سہ پہر تلقین عمل کا پروگرام شروع ہوا جس میں مکرم حیدر علی ظفر صاحب مبلغ سلسلہ و نائب امیر جرمنی نے اصلاح نفس کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد علمی مقابلوں کے فائنل ہوئے اور یوں یہ تمام مقابلے اختتام کو پہنچے۔ اختتامی اجلاس:ساڑھے چار بجے اختتامی اجلاس زیرصدارت مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم منتظم اعلیٰ صاحب اجتماع مکرم ندیم احمد صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پڑھی۔اس کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی نے علمی و ورزشی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ بعدازاں اختتامی تقریرکے بعد دعا کروائی جس کے ساتھ ہی علاقہ ہیسن ٹاؤنس کا سالانہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس اجتماع میں علاقہ کی تمام ۱۵؍ مجالس نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: منور علی شاہد۔ منتظم رپورٹنگ) مزید پڑھیں: جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۵ء کی آمد اور تیاری کی ایک جھلک