کرکٹ:پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کوتین ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو،ایک سے شکست دے کر۳۴؍سال بعد پاکستان سے ایک روزہ بین الاقوامی سیریزجیت لی۔برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈاینڈٹوباگو میں ہونے والی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ویسٹ انڈیزکے۲۸۰؍رنزکےجواب میں پاکستانی ٹیم نے حسن نوازکے شاندار۶۳؍رنزکی بدولت فتح حاصل کی۔بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ۳۷؍اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر۱۷۱؍رنزبنائے۔حسن نواز۳۶؍اورحسین طلعت۳۱؍رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیزنے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔ Roston Chase نے ۴۹؍رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیل کراپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا۔تیسرے اورفیصلہ کن مقابلہ میں میزبان ٹیم نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ ۵۰؍اوورزمیں۲۹۴؍رنزبنائے،کپتان Shai Hopeنے صرف۹۴؍گیندوں پر۱۲۰؍رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی۔جواب میں پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض ۹۲؍کے مجموعی سکورپرڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیزکی جانب سے فاسٹ باؤلرJayden Sealesنے ۱۸؍رنزکے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیابمقابلہ جنوبی افریقہ:میزبان آسٹریلیانے ٹی ٹوینٹی سیریزمیں جنوبی افریقہ کو۲۔۱؍سے شکست دے دی۔ڈارون میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیانے ۱۷؍رنزسے کامیابی سمیٹی۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے۲۱۸؍رنزبنائے جس میں نوجوان بلےبازDewald Brevisکی شاندارسینچری شامل تھی۔انہوں نے ۵۶؍گیندوں پربارہ چوکوں اورآٹھ چھکوں کی مدد سے۱۲۵؍ناٹ آؤٹ رنزبنائے۔جواب میں میزبان ٹیم ۱۶۵؍رنزبناسکی۔تیسرااورفیصلہ کن مقابلہ Queeenslandکے شہر کینزمیں کھیلاگیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۱۷۲؍رنزبنائے۔آسٹریلیانے ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا۔Glenn Maxwellنے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۶؍گیندوں پر۶۲؍رنزبنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ ٹینس:امریکی ریاست Ohioمیں ہونے والے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزسنگلزفائنل میں عالمی نمبردوسپین کے Carlos Alcaraz نے کامیابی حاصل کرلی۔فائنل مقابلہ کے پہلے سیٹ میں جب الکاریزکوپانچ۔صفر سے برتری حاصل تھی ، عالمی نمبرایک اٹلی کے Jannik Sinner صحت کی خرابی کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اورانہوں نے اپنے حریف کو واک اوور دے دیا۔یادرہے کہ دنیاکے نمبرایک کھلاڑی Jannik Sinner اس مقابلے سے قبل ہارڈکورٹ پر لگاتار۲۶؍میچزجیت چکے تھے اور اس ٹورنامنٹ میں بغیرکوئی سیٹ ہارے فائنل میں پہنچے تھے۔ سنسناٹی اوپن کےویمنزسنگلزایونٹ میں پولینڈ کی Iga Świątek نے اٹلی کی Jasmine Paolini کے خلاف ۷۔۵؍اور۶۔۴؍سے کامیابی حاصل کرکے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ فٹ بال:انگلش پریمیئر لیگ: ۱۶؍اگست سے سیزن ۲۰۲۵۔۲۰۲۶ءکاآغازہوگیا۔ابتدائی روزکھیلے گئے میچز میں لیورپول نے برن متھ کو۴۔۲،سنڈرلینڈ نے ویسٹ ہیم کو ۳۔صفر،مانچسٹرسٹی نے وولوزکو۴۔صفر،اورٹوٹینہیم نےبرنلی کو تین صفر سے شکست دی۔نیوکاسل اور آسٹن وِلا کا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔دیگرمیچز میں آرسنل نے مانچسٹریونائیٹڈکوایک صفر سے ہرایا۔ سپینش لالیگا :نئے سیزن میں بارسلونا نے ماریوکا کے خلاف تین صفر سے کامیابی کے ساتھ فاتحانہ آغازکیا۔دیگرمقابلوں میں Villarreal Alaves،Getafe،Athletic Club،اورEspanyolنے کامیابی حاصل کی۔ (ن م طاہر)