https://youtu.be/aeT-UzffPW4 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۶؍جون ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کے ریجن بوبو جلاسو کے ایک گاؤں کومباڈوگو میں ۱۹؍احمدی احباب و خواتین کی تقریب آمین منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر ومبلغ انچارج برکینافاسو بطور مہمان خصوصی اپنے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شامل ہوئے، قرآن کریم کی تلاوت سنی اور پھر اسناد تقسیم کیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ۲۰؍جون ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ برکینافاسو کے ہونڈے ریجن میں بھی تقریب آمین منعقد ہوئی۔ یہ ریجنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ کا بھی اختتامی دن تھا اور اس کے معًا بعد یہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ۸؍خدام کی تقریب آمین منعقد کی گئی۔ مکرم امیر صاحب بطور مہمان خصوصی اپنے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شامل ہوئے، قرآن کریم کی تلاوت سنی اور پھر اسناد تقسیم کیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کو اپنا دستور العمل بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ سیرالیون کے ریجنل اجتماعات کا انعقاد