اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ سیرالیون کو ملک بھر کے تمام ریجنز میں ڈسٹرکٹ اور ریجنل سطح پر اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان اجتماعات میں مرکز فری ٹاؤن سے نیشنل عاملہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ان اجتماعات کے لیے نصاب پہلے سے تیار کر کے تمام مجالس تک پہنچا دیا گیا تھا۔ جس کے باعث مقابلہ جات میں خاصی مسابقت دیکھنے میں آئی۔ ان میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، حفظ احادیث، نظم، تقاریر، دعائیں، فی البدیہہ تقریر اور دینی معلومات شامل تھے۔ اس کے علاوہ تربیتی تقاریر کے ذریعے انصار کو خلافت احمدیہ سے وفا، نئی نسل کی تربیت اور اپنی دینی ذمہ داریوں کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔ الحمدللہ، تمام اجتماعات کامیاب رہے اور انصار نے شوق و جوش کے ساتھ شرکت کی۔ ان اجتماعات کی تفصیل درج ذیل ہے:ویسٹرن رورل یکم جون، ویسٹرن اربن: ۲۵؍مئی،نارتھ ویسٹ ریجن یکم جون، نارتھ ایسٹ ریجن ۲۴؍مئی، ساؤتھ ریجن ۲۵؍مئی اور ایسٹرن ریجن یکم جون۔ اللہ تعالیٰ ان بابرکت اجتماعات کے نیک نتائج ظاہر فرمائے اور تمام انصار کو اپنی عملی زندگیاں خلافت احمدیہ سے وفاداری اور دینی خدمت کے جذبے سے مزین کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭