ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ فرماتے ہیں: ’’امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ہم قرآنی ارشاد فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ کوملحوظ رکھتے ہوئے محض للہ ایسا کریں گے، اگر ہمارا مقصود یہ ہوگا کہ اللہ کے حکم کے تابع ہم نے اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہے تو یہ درست ہے کہ ہماری صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، ہماری تجارتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، ہماری طبابت کو بھی فائدہ پہنچے گا اور ہماری اقتصادیات کا ہر شعبہ اس سے فائدہ اٹھائے گا لیکن سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ ہم سے راضی ہو گا، اللہ کی طرف سے ہماری کوشش کو بہت برکت کے پھل لگیں گے اور جب انسانی محنت کے ساتھ اللہ کی رحمت شامل ہو جاتی ہے تو پھر دنیا کی کوئی قوم ایسے لوگوں کو شکست نہیں دے سکتی ۔‘‘ (خطبہ جمعہ فرمودہ۱۵؍اپریل ۱۹۸۳ء، خطبات طاہر جلددوم صفحہ ۲۲۳) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)