اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل انڈونیشیا میں مورخہ ۱۴؍جون ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے ۸؍طلبہ کو شاہد کی ڈگری سے نوازا گیا۔ اسی طرح ایک طالب علم کو بھی سند دی گئی جس نے قرآنِ کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ بابرکت پروگرام جامعہ کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور مہمانانِ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد ایک نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ صدرِ مجلس مولانا معراج الدین شاہدصاحب امیرِ و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے طلبہ کو خدمتِ دین کی اہمیت نیز عاجزی و تقویٰ کی راہوں پر گامزن رہنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا اور ’’بہترین استاد ۲۰۲۵ء‘‘ کا ایوارڈ بھی ایک معلم صاحب کو دیا گیا۔ تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں اجتماعی تصاویر ہوئیں۔ (رپورٹ: احسان قمر الزمان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: عید الاضحی ۲۰۲۵ء کے موقع پر جماعت احمدیہ سربیا کی بعض سرگرمیاں