اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ سری لنکا کو اپنی سالانہ نمائش ۱۵؍جون ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت الحمد، کولمبو میں کامیابی کے ساتھ لگانے اور سجانے کی توفیق ملی۔ نمائش میں ناصرات اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کی طرف سے بنائی گئی چیزیں پیش کی گئیں۔ احمدیہ مونٹیسوری (بچوں کے سکول کی قسم) کے بچوں نے بھی اپنی پیاری اور تخلیقی دستکاریاں دکھائیں جنہیں سب نے بہت پسند کیا۔ تبلیغ کے لیے ایک خاص حصہ رکھا گیا تھا جہاں آنحضرتﷺ کی سیرت پر مبنی نمائش اور امن کا پیغام بھی دکھایا گیا۔ اس پروگرام میں ۱۶؍مہمان شامل ہوئے جن میں کچھ غیر مسلم اور غیر احمدی بھی تھے۔ انہوں نے اسلام اور احمدیت کے بارے میں دلچسپی سے سوالات کیے۔ نمائش میں Fun، پوسٹر اور عربی خوشخطی کے مقابلوں میں بنائی گئی چیزیں بھی رکھی گئیں جن سے ناصرات الاحمدیہ اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کی صلاحیتیں نظر آئیں۔ مہندی کارنر سب کو بہت پسند آیا جہاں سب کو مفت مہندی لگائی گئی۔ گیم زون میں ہر عمر کی لجنہ ممبرات دلچسپ کھیلوں سے لطف اندوز ہوئیں۔ بک سٹال پر اسلامی کتابیں مفت دی گئیں جیسے سیرت النبیﷺ اور عالمی بحران اور امن کی راہ جو سنہالی زبان میں بھی موجود تھیں۔ آنحضرتﷺ کی زندگی اور امن کا پیغام دینے والے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تمام مہمانوں کے لیے دن بھر ریفریشمنٹس کا بھی انتظام تھا۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام میں شامل ہونے والوں اور کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:جاوید رحیم۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سالانہ تقریب تقسیم انعامات جامعہ احمدیہ جرمنی برائے سال ۲۰۲۴ء – ۲۰۲۵ء