https://youtu.be/m_nODNEp_s8 کرکٹ:نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے: دو ٹیسٹ میچز کی سیریزنیوزی لینڈنے بآسانی دوصفرسے جیت لی۔زمبابوے کے شہر بلاوایومیں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اسی میدان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں ۱۲۵؍رنز بنائے۔ نیوزی لینڈکی جانب سے Matt Henry نے ۴۰؍ رنز کے عوض پانچ جبکہ Zakary Foulkes نے ۳۸؍ رنز دے کرچارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ جواب میں کیوی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر ۶۰۱؍رنزبناکراپنی باری ختم کردی۔ Devon Conway نے۱۵۳؍، Rachin Ravindra نے ۱۶۵؍ اور Henry Nicholls نے ۱۵۰؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگزکھیلیں۔زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی دوسری باری میں ۱۱۷؍رنزپر ڈھیرہوئی۔یوں نیوزی لینڈنے ایک اننگزاور۳۵۹؍رنزکے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈکی رنز کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔Zakary Foulkesنے دوسری باری میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کیوی ٹیم کے ڈیون کانوے میچ کے جبکہ میٹ ہینری سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ ویمنزکرکٹ:پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کےمابین تین ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریز آئرلینڈ نے ۲۔۱ سے جیت لی۔ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں آئرش ٹیم نے ۱۱ رنزسے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ۱۶۹؍ رنزکاہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے منیبہ علی کی شاندار سینچری کی بدولت آٹھ وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ آئرلینڈ نے مقررہ ۲۰؍اوورز میں چارکھلاڑیوں کے نقصان پر ۱۵۵؍رنزبنائے، پاکستان نے ہدف ۱۸ویں اوور میں صرف دو وکٹیں کھوکر پورا کرلیا۔ منیبہ علی نے ۶۸؍گیندوں پر ناقابلِ شکست ۱۰۰؍ رنز بنائے، یہ ان کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کیریئرکی دوسری سینچری ہے۔ ٹینس:کینیڈین اوپن ٹینس کے مینز سنگلز فائنل میں امریکہ کے بائیس سالہ Ben Shelton نے روس کے Karen Khachanovکو ایک کے مقابلہ میں دو سیٹ سے ہرایا۔Ben Sheltonکا یہ پہلااے ٹی پی ۱۰۰۰ ٹائیٹل ہے۔ویمنز سنگلزکے فائنل میں کینیڈاکی اٹھارہ سالہ Victoria Mbokoنے جاپان کی تجربہ کارکھلاڑی اور چارمرتبہ ٹینس گرینڈسلیم کی فاتح Naomi Osakaکو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔Mbokoکی فتح کا سکور۲۔۶،۶۔۴؍اور۶۔۱؍رہا۔ فٹ بال:فلسطینی فٹ بالر سلیمان العُبید اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کےمطابق سلیمان العُبید جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کےمطابق فٹ بال کے میدان میں اپنالوہا منوانے والے العبیدکو فلسطینی Pele کہا جاتا تھا۔ اور وہ غزہ کےپسندیدہ فٹبالرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سو سے زیادہ گول کیے۔چوبیس بین الاقوامی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔یوروپین فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA)نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے ذریعے فلسطینی کھلاڑی کے انتقال پراظہارِ تعزیت کیا اور خراج تحسین پیش کیاکہ العبید ایک ایسا ٹیلنٹ جس نے مشکل ترین وقت میں بھی لاتعداد بچوں کو اُمید کی کرن دکھائی۔اس پوسٹ پرمعروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے اپنے اندازمیں تنقید کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان کی موت کیسے، کہاں اور کیوں ہوئی؟ اسنوکر:پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ۰۔۲؍سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے پہلے فریم میں ۵۱؍کا بریک کھیلتے ہوئے ۱۵-۷۹؍سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا فریم انہوں نے ۳۱-۸۹؍سے اپنے نام کیا۔اب محمد آصف ورلڈ گیمز ۲۰۲۵ء میں میڈل سے ایک فتح دور ہیں، سیمی فائنل میں فتح محمد آصف کا میڈل یقینی کردے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیتا ہےجب شوکت علی نے ۲۰۰۱ء میں ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭