نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواست دعا ارسلان احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم ثناء اللہ صاحب کا ۴؍جون ۲۰۲۵ء کو کینیڈا میں دل کا بائی پاس ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپریشن کامیاب رہا۔ صحت ابھی مکمل بہتر نہیں ہوئی۔ اکثر اچانک شدید تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ مورخہ ۹؍ اگست بروز ہفتہ دل کے ڈاکٹر نے والد صاحب کا معائنہ کیا ہے اور کچھ ٹیسٹ کیےہیں۔ معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس دیکھنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ صحت کافی بہتر ہے، الحمدللہ۔ پانچ سے چھ ماہ تک تمام اندرونی زخم اور صحت ٹھیک ہو جائے گی اور مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ احباب جماعت سے خاص دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جو شافی مطلق ہے اپنے خاص فضل سے معجزانہ طور پر والد محترم کو کامل شفا عطا فرمائے، اس بیماری کو روک دے، جلد از جلد والد صاحب کو کامل صحت و تندرستی عطا فرما کر خاکسار کے دل کو راحت نصیب فرمائے، ہر تکلیف اور پریشانی سے محفوظ رکھے اور ہر آن ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین اعلان نکاح منصور احمد ناصر صاحب (سیکرٹری تعلیم القران اور وقف عارضی- بریمپٹن ویسٹ جماعت) حلقہ سپرنگ ویلی، بریمپٹن ویسٹ جماعت، کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ یکم اگست ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک مسجد بیت الاسلام میں بعد نماز جمعہ مکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے خاکسار کے بیٹے عزیزم اسامہ منصور کےنکاح کا اعلان ہمراہ عزیزہ جویریہ عارف بنت عارف انورصاحب مبلغ ۲۰؍ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر کیا۔ بعد ازاں آپ نےاس بابرکت رشتہ کی کامیابی کےليےدعا کروائی۔ عزیزم اسامہ منصور، ناصر احمد ظفرصاحب (مرحوم) ریٹائرڈ ریلوے گارڈ خانیوال کا پوتا اور ماسٹر محمد ابراہیم صاحب شاد (مرحوم) سابق صدر جماعت احمدیہ چک چہور۱۱۷ سانگلاہل کا پڑپوتا ہے۔ نیز عزیزم، مکرمہ نسیم اخترصاحبہ (مرحومہ) بنت مکرم حافظ محمد عبداللہ صاحب (مرحوم ) آف پنڈی بھٹیاںسابق معلم وقف جدید و ہمشیرہ مولانا دوست محمد صاحب شاہد(مرحوم ) کا پڑنواسہ ہے۔ اسی طرح عزیزہ جویریہ عارف شیخ محمد انور صاحب (مرحوم )آف چنیوٹ کی پوتی ہے۔ عزیزہ کی والدہ نصرت عارف صاحبہ کا تعلق بانی فیملی آف کلکتہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے ليے نہایت ہی بابرکت بنائے اور اس جوڑے کو ڈھیروں خوشیوںسے نوازےاور اسی طرح ان دونوں کو جماعت کے ساتھ اپنے وفا اور اخلاص کا تعلق قائم رکھنے اور اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین اعلانات ولادت ٭… منصور احمد صاحب مبلغ سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کے ایک ممبر لقمان احمد صاحب ابن نصیر احمد صاحب کے ہاں مورخہ ۲۳؍جولائی ۲۰۲۵ء کو اللہ کے فضل سے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت بیٹے کا نام ’سفیان‘ عطا فرمایا ہے۔ لقمان احمد صاحب کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا ثناءاللہ صاحب کے ذریعہ ۱۹۲۴ء میں آئی۔ ٭… حافظ مسرور احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی بیٹی رغیبہ سحر اور چودھری ارسلان احمد سوہل صاحب (کوبلنز، جرمنی)کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضلوں سے نوازتے ہوئےمورخہ ۳۰؍جولائی کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت ’ارمغان احمد سوہل‘ نا م عطا فرمایا ہے۔ بچہ وقف نو کی مبارک تحریک میں بھی شامل ہے۔ نومولود امان اللہ سوہل صاحب(منتظم تعلیم القرآن وقف عارضی و منتظم تعلیم مجلس انصاراللہ کوبلنز، جرمنی) کا پوتا اور چودھری منوراحمد صابر صاحب ایڈووکیٹ انکم ٹیکس کا پڑنواسہ ہے۔ ٭… نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش اطلاع دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے خالد مسند خان صاحب مبلغ سلسلہ بنگلہ دیش اور نصرت سلطانہ صاحبہ کو ۴؍جولائی ۲۰۲۵ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔ نو مولود کا نام ’رہنما ترنم‘ رکھا گیا ہے۔ بچی کے دادا مستفیض الرحمٰن خان صاحب ہیں جبکہ نانا عبدالسلام صاحب بطور معلم وقف جدید خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو صحت و سلامتی والی بابرکت لمبی عمر عطا فرمائے، انہیں نیک، صالح، اسلام و احمدیت کے مخلص اور فعال خدام، والدین کے لیے قرۃ العین اور نافع الناس وجود بنائے۔ آمین ٭…٭…٭