https://youtu.be/i1Rep6tMlZ8 ٭… ۶؍اگست کو جاپان میں ایٹمی حملوں کی اسّی ویں برسی منا ئی گئی اور صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر، وہ وقت جب پہلا بم ہیروشیما پر پھٹا تھا، پورے شہر نے خاموشی اختیار کی۔ دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا، جس سے ابتدائی دھماکے میں تقریباً اسّی ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ٭…برطانیہ نے فرانس کے ساتھ ایک نئے ’’ون اِن، ون آؤٹ‘‘ معاہدے کے تحت اُن غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے، جو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے۔اس معاہدے کا مقصد ریکارڈ سطح پر ہونے والی غیرقانونی ’چینل کراسنگز‘کو روکنا ہے۔ ٭…امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جلد ہی ملاقات کا ایک اچھا موقع ہے۔ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور روسی راہنما کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات چیت تھی۔ امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہم نے روس کے حوالے سے اچھی پیش رفت کی ہے۔اس بات کا اچھا امکان ہے کہ بہت ہی جلد ملاقات ہو گی۔ ٭…٭…٭