مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صاحب صدر جماعت بصے تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت بصے کو اپنا جلسہ یوم خلافت مورخہ ۳۰؍مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک احمدیہ مسجد بصے میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ خاکسار کی زیر صدارت جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’برکات خلافت‘‘ از مکرم مرزا شریف احمد صاحب، ’’یوم خلافت کی تاریخ اور خلافت کے حوالہ سے ہماری ذمہ داریاں‘‘ از خاکسار (صدر جماعت) اور ’’خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں جماعتی ترقی‘‘ از مکرم یوسف فاٹی صاحب مبلغ سلسلہ۔ آخر پر مکرم عبداللہ انجائی صاحب ایریا مشنری نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسہ کی کل حاضری ۴۰؍رہی۔ اس جلسہ میں بعض نئے احمدی بھی شامل ہوئے تھے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی تین جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد