حضرت ابو شریح کعبیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی مہمان نوازی کرے۔ اُس کی اعلیٰ درجہ کی مہمان نوازی ایک دن رات ہے اور مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے اور جو اس کے بعد ہے تو وہ نیکی ہے۔ اور اُس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اُس کے پاس اس قدر ٹھہرے کہ اُسے تنگی میں ڈال دے۔ (ابوداؤد كتاب الاطعمة باب ما جاء في الضيافة ۳۷۴۸)