حضرت ابنِ عابسؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابنِ عابس! کیا مَیں پناہ لینے کے بارے میں تجھے تعوّذ کے سب سے افضل کلمات کے بارے میں نہ بتاؤں جن سے پناہ مانگنے والے پناہ مانگا کرتے ہیں۔مَیں نے عرض کیا یا رسول اللہ ؐ!کیوں نہیں۔آپؐ نے فرمایا:وہ سورتیں ہیں سورت فلق اور سورت ناس۔ (مسند احمد بن حنبلؒ۔ جلد ۵صفحہ ۳۲۲۔ مسند المکّیین۔ حدیث ابن عابس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث ۱۵۴۴۸) مزید پڑھیں: ذکرِ الٰہی کرنے اور نہ کرنے والے کی مثال