https://youtu.be/XS0haGNYK4Q ٭… امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اگست ۲۰۲۵ء میں جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۵ء کے حوالے سے نازل ہونے والے افضالِ الٰہیہ اور غیراز جماعت مہمانوں کے تاثرات کا تذکرہ فرمایا اور جلسے کے تمام کارکنان و کارکنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ الله تعالیٰ کے فضل سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ۱۰۰؍ ملین لوگوں تک یہ خبر پہنچی۔ تفصیل کے لیے اس شمارے کا صفحہ اوّل ملاحظہ کریں۔ ٭… ۵۹واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ برطانیہ مورخہ۲۶،۲۵ اور ۲۷؍جولائی ۲۰۲۵ء کو حدیقة المہدی میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ امیرالمومنین حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ کے تینوں روز جلسہ گاہ میں رونق افروزہوئے اور خطابات فرمائے۔ آپ نے ۲۴؍جولائی بروز جمعرات جلسہ کے انتظامات کے معائنے کے بعد کارکنانِ جلسہ سے خطاب بھی فرمایا اور چہرے پر مسکراہٹ کی تلقین فرمائی۔پہلے روز پرچم کشائی اور افتتاحی خطاب، دوسرے روز مستورات سے خطاب اور بعد دوپہر کے اجلاس سے خطاب، تیسرے روز ’عالمی بيعت‘ کے علاوہ اختتامی خطاب بھی فرمایا۔ امسال جلسہ میں کُل پچاس ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ۵۶؍ ممالک میں ۹۸؍ سینٹرز سے بذریعہ لائیو سٹریمنگ افراد شامل ہوئے۔ ایم ٹی اے کی کوریج کے علاوہ اردو جریدے روزنامہ الفضل انٹرنیشنل اور انگریزی جریدے ہفت روزہ الحکم نے جلسہ سالانہ کی تفصیلی رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دیے۔ ٭…حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کےاجلاس سے خطاب فرماتے ہوئے جماعت احمديہ پر ہونے والے افضال کي جھلک پیش فرمائی۔ خطاب میں نئی جماعتوں،مساجد، مشن ہاؤسز اور تبلیغی مراکز کے قیام، کتب کی اشاعت و ترسیل، مختلف دفاتر اور زبانوں کے ڈیسک کی مساعی، تبلیغی مساعی کے اعداد و شمار پیش فرمائے۔نیز بیعتوں کے متعلق فرمایا کہ امسال بیعتوں کی تعداد دو لاکھ ۴۹؍ ہزار۴۰۸ہے۔ ۱۱۱؍ممالک سے تقریباً ۵۰۰؍سےزائد اقوام احمدیت میں داخل ہوئی ہیں۔ جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۵ء پر موجود مختلف شعبہ جات نے نمائشوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ الفضل انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ شعبہ آرکائیوز، مخزن تصاویر، انٹرنیشنل تعلیم القرآن اکیڈمی، مرکزی پریس اینڈ میڈیا، نمائش شعبہ امور خارجہ، شعبہ رشتہ ناطہ، نمائش مجلس خدام الاحمدیہ انٹرنیشنل، ریویو آف ریلیجنز اور نیشنل شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ برطانیہ کی مشترکہ نمائش شامل تھی۔ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن