ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’زمیندار عورتیں بھی اپنے کام کاج کرنے کے درمیان میں گھنٹہ آدھ گھنٹہ وقت نکال لیں اور چھکو اور ٹوکریاں ہی بنالیں تو آنہ دو آنہ ضرور کما سکتی ہیں اور بڑی بڑی ہنر والیاں بیس تیس روپے ماہوار تک کما سکتی ہیں۔ لیکن میں نے چونکہ آج کل حکم دیا ہے کہ آرائش نہ کرو اس لیے ایسی سادہ چیزیں بنا ئیں۔مثلاً پراندے، ازار بند ۔ آئندہ کے لیے میں تجویز کرتا ہوں ۱۹۳۶ء فروری سے نمائش ہوا کرے اور اس میں سب جگہ کی عورتیں چیز یں بھیجا کریں وہاں یہ چیزیں بک سکتی ہیں اور یہ لا ہور میں نمائش ہو۔ اس میں ہر جگہ کی عورتیں شامل ہوں ‘‘( مستورات سے خطاب ، انوار العلوم جلد ۱۳ صفحہ ۳۷۴) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)