۵۹ویں جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۵ءکے موقع پرمعززین کی طرف سےموصول ہونےوالےپیغامات مورخہ ۲۶؍جولائي ۲۰۲۵ء جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کے دوسرے اجلاس سے قبل مکرم رفيق احمد حيات صاحب امير جماعت احمدیہ يوکے کي صدارت ميں ايک مختصر اجلاس منعقد ہوا،جس ميں جلسہ سالانہ کے اس با برکت موقع پر معززين کے تہنيتي پيغامات و تاثرات پيش کيے گئے۔ اس نشست کا آغازسورة الفاتحہ کي تلاوت سے ہوا جس کي سعادت مکرم شاہزیب نیّر صاحب کو حاصل ہوئي۔ امير صاحب نے بتايا کہ يہ جلسہ سالانہ کا ايک خاص اجلاس ہے جس ميں،مختلف ممالک سے(جماعت کے) خیر خواہ امن والے پیغامات لے کر آتے ہیں۔ نيز اس ميں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پارليمنٹ کے اراکين،کونسلرز اور ديگر متفرق خصوصي مہمان مقررين ہوتے ہيں۔ بعد ازاں سترہ معززين کے پيغامات پيش کيے گئے جن ميں سےنو معززين کے ويڈيو پيغامات جلسہ گاہ ميں موجود بڑي اسکرين پر دکھائے اور سنائے گئے اور اسی طرح آٹھ شاملين کو حاضرين جلسہ سےبراہِ راست مختصر خطاب کا بھي موقع ملا۔ جن احباب و خواتين کے ويڈيو پيغام پيش کيے گئے يا جنہيں براہِ راست خطاب کا موقع ميسر آيا، ان کي تفصيل بالترتيب درج ذيل ہے۔ Matt Western MP (for Warwick and Leamington), CLLR Claire Leitch (provost, East Ayrshire council), Wendy Chamberlain MP (MP North East Fife), Rebecca Long Bailey (MP for Salford and Eccles), Archbishop Angaelos OBE (General Bishop Coptic Orthodox Church UK), James Smith Cree Nation Chief Wally Burns, Betty Nippi-Albright, RT Hon. Jeremy Hunt MP (Former Chancellor of the Exchequer, and MP for Godalming and ASH), Steven Del Duca (Mayor of the city of Vaughan), Greg Stafford MP (MP Farnham and Bordon, and Secretary for the APPG for the Ahmadiya Muslim Community), Mbelwa Kairuki (Tanzanian High Commissioner), Jim Shannon MP (APPG for international freedom of religion or belief and MP for Strangford), Sam Liccardo (Member of U.S. House of Representatives), Dr. Nazila Ghanea (United Nations special Rapporteur on freedom of religion or belief), Fleur Anderson MP (MP for Putney), Muntaka Mohammed Mubarak (Minister of Interior, Ghana), Alex Baker MP (MP for Aldershot) مزيد برآں امير صاحب نے ہر معزز مہمان کے پيغام کو پيش کرنے سے قبل ان کا مختصر تعارف اور جماعت کے ساتھ ان کےخصوصي تعلق پر بھي روشني ڈالي۔ اب اختصار کے ساتھ ان ميں سے کچھ معززين کے تہنيتي پيغامات و تاثرات کا انتخاب پيشِ خدمت ہے۔ Matt Western MP (MP for Warwick and Leamington) سب سے پہلے احمدیہ جماعت کا شکر گزار ہوں،یہ ایسے شاندار لوگ اور جماعت ہیں جو اپنے charitableکام کرتے ہیں،فنڈ دیتے ہیں،امداد کے ذریعہ مدد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ اپنی موجودگی کے ذریعہ مدد کرتے ہیں میں خوش قسمت اور خوش ہوں کہ ایسے لوگ معاشرے میں ہیں۔ CLLR Claire Leitch (provost, East Ayrshire council) تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ اتحاد اور امن کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ Wendy Chamberlain MP (MP North East Fife) آپ کی جماعت مختلف کمیونٹی میں کام کرتے ہیں۔ Rebecca Long Bailey (MP for Salford and Eccles) مختلف کمیونٹیز میں آپ کی جماعت والے رابطے قائم کرتے ہیں۔ہمارے خیر خواہ ہیں،ہمارے معاشرے کو اکٹھا کرتے ہیں،چیریٹی وغیرہ کے کاموں میں تعاون کرتے ہیں۔ سلفرڈ اور مانچسٹر میں ہم ان کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ Archbishop Angaelos OBE (General Bishop Coptic Orthodox Church UK) میں آپ کی جماعت کے لیے دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شاندار کاموں میں آپ کے ساتھ شامل ہوتا رہوں گا اور آپ کا حصہ بنتا رہوں گا۔ (Chief Wally Burns Leader of the James Smith Cree Nation) میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ادھر آیا ہوں۔ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ Betty Nippi-Albright میرے ساتھ میرے بھائی ہیں۔ مہمان ہیں۔میں بہت خوش ہوں کہ آپ سے بات کر رہی ہوں ۔ میں کینیڈا سے ہوں میں گرینڈ ڈاٹر ہوں اور اپنے گرینڈ فادر کی روح اپنے اندر رکھتی ہوں۔محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں یہ محض الفاظ نہیں یہ ہمیں راغب کرتے ہیں کہ ہم سچ بولیں اور امن اور انصاف کر سکیں۔یہ اجلاس صرف میلہ نہ ہو ہم سب کے لیے نا انصافی کا مقابلہ کرنے کی ترغیب ہو۔اور امن کے ساتھ رہیں۔ آخر پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور سب پر سلامتی بھیجی۔ RT. Hon. Jeremy Hunt MP (Former Chancellor of the Exchequer and MP for Godalming and ASH) میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پیغام بھیج رہا ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ یہ جلسہ امن اور بھائی چارے کی تقریب ہے۔میں حضرت امیر المومنین سے مل چکا ہوں۔ میں ان کی حکمت اور عاجزی سے حیران ہوتا ہوں۔محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں جو نعرہ ہے یہ جتنا آج ضروری ہے کبھی نہیں ہوا۔ خطرات سے بھری دنیا میں اچھے اور کامیاب جلسے کی دعا دیتا ہوں۔ Steven Del Duca (Mayor of the city of Vaughan, Canada), بہت اعزاز کی بات ہے کہ آپ سے مخاطب ہوں،6ہزار لوگ آپ کی جماعت کے میرے شہر کو اپنا گھر کہتے ہیں، اپنے اچھے کاموں سے ہماری مدد کرتے ہیں۔ہمارا پہلا ہسپتال انہوں نے فنڈ کیا۔ہیومینٹی فرسٹ والوں نے فوڈ بینک اور خون کے عطیہ سے ہماری مدد کی۔محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں یہ نعرہ اس جماعت میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں۔اب ان سے گہرا تعلق پیدا ہو چکا ہے۔جتنی اس نعرے کی اب ضرورت ہے کبھی نہیں ہوئی جس پیغام کو آپ پھیلانے کی کوشش کرتے اور ہم محسوس کرتے ہیں وہ آج بہت ضروری اور اہم ہے۔میں اس بات کا منتظر ہوں کہ حضور ایک بار پھر ہمارے شہر میں آئیں اور جو آپ ہمارے شہر میں کام کر رہے ہیں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ Greg Stafford MP (MP Farnham and Bordon, and Secretary for the APPG for the Ahmadiya Muslim Community) آغاز پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس احمدیہ مسلمہ کے جلسے پر اپنا پیغام بھیجتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔مئی میں پارلیمنٹ میں میں نے ان مظالم کی بات کی تھی جو احمدیوں پر کیے جا رہے ہیں۔میں پارلیمنٹ میں اپنی حیثیت کے مطابق پوری کوشش کروں گا تاکہ آپ اپنے دین پر عمل کر سکیں۔ Mbelwa Kairuki (Tanzanian High Commissioner) انہوں نے تنزانیہ گورنمنٹ کی طرف سے سلامتی اور مبارکباد کا تحفہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسری دفعہ مجھے یہ اعزاز ملا ہے۔ میں احمدی جماعت کو مبارک دیتا ہوں کہ آپ امن، انصاف اور عزت کے پیغام کو فروغ دے رہے ہیں۔ آج کل دنیا امن کو تلاش کر رہی ہے۔ جماعت احمدیہ ہیومینٹی فرسٹ سوشل سروسز،تعلیم اور صحت کے حوالے سے اپنا کام کر رہی ہے۔دو ماہ پہلے ایک ٹیم آئی جس نے ہسپتال بنانے کا وعدہ کیا اور اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ تنزانیہ کے لوگوں کی مدد ہو گی۔میں آپ سب کا خیر خواہ ہوں کہ جلسہ کامیاب ہو۔ Jim Shannon MP(APPG for international freedom of religion or belief and MP for Strangford) میں معذرت خواہ ہوں کہ جلسہ میں شامل نہیں ہوسکا۔ میں جلسہ میں آکر دوستوں سے ملتا ہوں۔ میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں۔جلسہ میں ہر سال ایمان،تنظیم اور جماعت احمدیہ کے کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔پاکستان میںہمارے بہت سے بہن،بھائیوں کو تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہید ہونے والوں کا قصور محض یہ ہے کہ وہ احمدی ہی تھے۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کا معاملہ حکومت تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ Sam Liccardo (Member of U.S. House of Representatives) انہوں نے آغاز پر جلسے کی مبارکباد دی اور کہا کہ میںU.S.Aسے اپنا پیغام لے کر آیا ہوں اور میں جماعت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ تاریخی جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے جو لوگ آتے ہیں یہ روحانی ترغیب ہے۔میرا پیغام شکریہ کا ہے اور میری بیوی بھی آپ کے امن کا پیغام پہنچانے پر شکرگزار ہے۔ ہم کیتھولک ہیں ہم انجیل کی تبلیغ کرتے ہیں۔ میں احمدیوں کی تبلیغ سے بہت متاثر ہوں انہوں نے کئی رضاکارانہ کام کیے جس میں انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے ہزاروں لیٹر خون عطیہ کیا۔ آپ کی مدد سے ہسپتال قائم ہوئے اور آپ لوگوں کے ساتھ نیکی کا ارادہ رکھتے ہیں آپ کا کام ظاہر کرتا ہے کہ آپ امن پھیلانے والے لوگ ہیں اور آپ کا اس بات پہ شکریہ کہ اس صورتحال کے باوجود حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا پیغام ہمیشہ ‘‘محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں’’ رہا ہے۔ دنیا روحانیت کی بھوکی ہے اور حضور نے ہمیشہ انصاف کی بات کی۔ ہمیں آپ کی جماعت سے سیکھنا چاہیے آپ کو ہمیں اعتماد کے متعلق سکھانا چاہیے۔ آپ کی جماعت کو کافی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان میں آپ کو شہید کیا جا رہا ہے،آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں۔ جن پر ظلم کیا جا رہا ہے ان کو انصاف دیا جانا چاہیے۔U.S کانگریس میں ہم سب کوشش کر رہے ہیں کہ جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کو ختم کیا جائے،آزادی پر سب کا حق ہے دنیا میں امن کو پھیلانا چاہیے۔ میں آپ کی مسجد کیلیفورنیا میں بھی گیا،آپ ہمیشہ روحانیت کی طرف زور دیتے ہیں میں شکر گزار ہوں۔ جلسہ مبارک۔ Dr. Nazila Ghanea (United nations special Rapporteur on Freedom of Religion and Belief) آغاز پر انہوں نے حاضرین کو سلامتی کا تحفہ پیش کیا اور اس چیز کا اظہار کیا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں جلسے پرحاضر نہیں ہو سکی لیکن آپ کے ساتھ امن قائم کرنے میں کھڑی ہوں۔ جلسہ ایک یاد دہانی ہوتی ہے کہ کس طرح جماعت احمدیہ دنیا میں انتہا پسندی کے خلاف جد و جہد کر رہی ہے۔پاکستان میں احمدیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ان پر ظلم ہو رہا ہے مسجدوں کو شہید کیا جا رہا ہے قبروں کو خراب کیا جا رہا ہے۔میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ان باتوں کو اجاگر کروں گی کہ جو ایسے ظلم کر رہے ہیں ان کو پکڑا جائے۔ Fleur Anderson MP (MP for Putney) شروع میں انہوں نے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا اور السلام علیکم کہا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ، انہوں نے بتایا کہ مسجد فضل بھی میرے علاقے میں ہی آتی ہے۔ میں پاکستان میں بھی گئی ہوئی ہوں۔ ہیو مینٹی فرسٹ کو 30 سال ہو گئے ہیں کام کرتے ہوئے اور انہوں نے جب اپنے کام کا آغاز کیا تھا تو جس جگہ بھیجا گیاوہ ہمارے ہی لوگ تھے۔ میں شکر گزار ہوں کہ ہم مختلف ہونے کے باوجود ایک ہو کر کام کرتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ لوگ جب ادھر سے واپس چلے جائیں گے تو واپس جا کے بھی اس مقصد کے لیے کام کرتے رہیں گے لندن میں بھی اور باہر بھی۔ آپ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ لوگوں کی طب میں بھی آپ نے مدد کی ہے جو کہ ہم آپ کی جماعت سے دیکھتے رہتے ہیں۔ آپ گلیوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ آئیں اس کو مل کر مکمل کرتے ہیں Muntaka Mohammed Mubarak (Minister of Interior, Ghana) انہوں نے تعوذ اور تشہد سے آغاز کیا اور بعد میں انہوں نے سلام کیا، جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بتایا کہ میں گورنمنٹ گھانا کی طرف سے نمائندے کے طور پر آیا ہوں اور پھر انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس جلسے کو بابرکت کرے۔ پھر انہوں نے بتایا کہ آپ گھانا میں سکول بنا رہے ہیں اور ہسپتال قائم کر رہے ہیں۔ آپ کا نعرہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں اس نعرہ کو ہم نے عملی طور پر دیکھا ہے،آپ مختلف ملکوں میں صرف امن کے لیے کام کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری راہنمائی کریں۔ مجھے امید ہے کہ جو آپ مقصد ہمیں دکھا رہے ہیں اس مقصد کو آپ مختلف علاقوں میں ساتھ لے کر جائیں گے۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں Alex Baker MP (MP for Aldershot) انہوں نےا ٓکر سب سے پہلے سلام کیا پھر انہوں نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ادھر موجود ہوں اور پھر شکریہ ادا کیا اور سب سے پہلے رضاکار انتظامیہ کو مبارک دی اور انہوں نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کی ممبر ہیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ مذہبی طور پر بہت متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ہمارے بچوں کو مذہبی عقائد سے جوڑے رکھنا چاہیے، اجتماع مجھے یاد دہانی کراتا ہے کہ میں اکیلی نہیں اور ہزاروں لوگ اللہ کی عبادت کرنے کے لیے گواہ ہیں،پچھلے سال ہماری سڑکوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔ اس معاملے میں جماعت نے ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے اپنی گزارشات کا اختتام رومی کے الفاظ سے کیا کہ چراغ مختلف ہو سکتے ہیں مگر روشنی ایک ہی ہے،پھر انہوں نے کہا کہ ہم مختلف جگہوں سے ہیں مگر ہمارا مقصد ایک ہی ہے: انصاف کی تلاش۔ پھر انہوں نے آخر پہ کہا کہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔ ٭…٭…٭ ۵۹ویں جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۵ء کے موقع پرمعززین کی طرف سےموصول ہونےوالےپیغامات آج مورخہ ۲۷؍جولائی ۲۰۲۴ء جلسہ سالانہ کے تیسرے اور آخری روز اختتامی اجلاس سے قبل مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ یوکے کی صدارت میں ایک مختصر اجلاس منعقد ہوا ،جس میں جلسہ سالانہ کے اس بابرکت موقع پر معززین کے تہنیتی پیغامات و تاثرات پیش کیے گئے، اس نشست کا آغازسورة النصر کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت مکرم حافظ طیب احمد صاحب کو حاصل ہوئی ۔ امیر صاحب نے بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ہم برطانیہ اور بیرون ملک سے اپنے معزز مہمانوں کو سننے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ نے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے اس پُرمسرت موقع پر ہمارے ساتھ یہاں شمولیت اختیار کی ہے اور ہم ان سب کا دلی خیرمقدم کرتے ہیں اور ان میں کچھ معززمہمان ایسے ہیں جو آج دوپہر اپنے جذبات کا اظہار بھی کریں گے۔ بعد ازاں سترہ معززین کے پیغامات پیش کیے گئے جن میں سے دس معززین کے ویڈیو پیغامات جلسہ گاہ میں موجود بڑی اسکرین پر دکھائے اور سنائے بھی گئے اور اسی طرح سات شاملین کو حاضرین جلسہ سےبراہِ راست مخاطب ہونے کا موقع ملا۔ آغاز میں جن احباب و خواتین کے ویڈیو پیغام پیش کیے گئے یا انہیں براہِ راست مخاطب ہونے کا موقع میسر آیا، ان معززین کی تفصیل بالترتیب درج ذیل ہے۔ Reverend and Rt Hon Lord Rook OBE, OLA Moller (Member of the Swedish parliament, Rt Rev Rosie Frew (moderator of the general assembly of the church of Scotland, Emily Darlington MP (MP for Milton Keynes Central), Cllr Louise Harrison (Mayor of Walsall), Seema Malhotra MP (Minister for Migration and Citizenship and MP for Feltham and Heston), Lord Rami Ranger (Member of the House of Lords, Yayah Khisbiyah (Associate professor, University of Central Java), RT Hon IAN Murray MP (Secretary of State for Scotland), Chabi Adam Bintou Epouse taro (Member of Parliament, Benin), HRH Adetoyese Kareem Lawal ,John Mahama (President of the Republic of Ghana), Cllr. Alan Cheevers, Rt Hon Edward Davey MP (Leader of the Liberal Democrats), David Smith MP, Dame Siobhain McDonagh MP, امیر صاحب نے ہر معزز مہمان کے پیغام کو پیش کرنے سے قبل ان کا مختصر تعارف اور جماعت احمدیہ کے ساتھ ان کےخصوصی تعلق پر بھی روشنی ڈالی۔ اب اختصار کے ساتھ ان میں سے کچھ معززین کے تہنیتی پیغامات و تاثرات کا انتخاب پیشِ خدمت ہے۔ Reverend and Rt Hon Lord Rook OBE سب سے پہلے سلام کیا پھر انہوں نے کہا کہ آج بہت اچھا دن ہے اور سعادت کی بات ہے کہ میں آپ کو مبارک دے رہا ہوں یہ بہت خاص دن ہے اور آپ کا ۵۹واں جلسہ سالانہ ہے۔ Ola Moller (Member of the Swedish Parliament) سب سے پہلے انہوں نے مبارک دی پھر انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ کا جلسہ کامیاب ہوگا اچھا لگتا ہے کہ جو اقدار آپ اپناتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔ Rt Rev Rosie Frew (Moderator of the General Assembly of the Church of Scotland) میں اسمبلی کی طرف سے مبارک دیتی ہوں آج کے دورمیں امن، ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی ضرورت ہے ۔ Emily Darlington MP (MP for Milton Keynes Central) حضور ہمیشہ امید کی کرن لے کر کام کرتے ہیں جماعت جو کام کر رہی ہے ہم اس کی داد دیتے ہیں جس جذبہ سے کام کرتے ہیں بہت اچھا ہے۔ Cllr Louise Harrison (Mayor of Walsall) حضور انور محنت سے کام کرتے ہیں امن کے علمبردار ہیں ۲۰۲۴ء میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں تمام کوششیں امن کے لیے صرف کرنی چاہئیں۔ Seema Malhotra MP (Minister for Migration and Citizenship and MP for Feltham and Heston) احمدیوں کو بہت سے ممالک میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں سب کو جلسہ کی مبارکباد کہتی ہوں۔ Lord Rami Ranger (Member of the House of Lords) اپنی تنظیم کی طرف سے سلام کہتا ہوں ہم خلیفہ کی راہنمائی سے متاثر ہیں محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کا عملی نمونہ ہم دیکھ رہے ہیں دنیا میں ضروری ہے مذہب کے نام پر لڑائی بہت بری بات ہے اگر کریں گے تو خدا سے محبت نہیں کر رہے ہوں گے۔ ہم آہنگی سے رہنا چاہیے خوف خدا رکھنا چاہیے، محنت کرنی چاہیے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے مفید شہری بننا چاہیے آپ معاشرے کے لیے رول ماڈل ہیں میں نے کبھی کسی احمدی کو مذہب کے نام پر کسی دوسرے سے لڑتے نہیں دیکھا یہی کامیابی کا راز ہے پیغامات بھی ثابت کرتے ہیں کہ سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔ قانون سے ہماری حفاظت ہوتی ہے بغیر خوف کے آپ اپنے مذہب پر عمل کر سکتے ہیں جلسے کی بہت بہت مبارک آخر پر انہوں نے سلام کیا۔ Yayah Khisbiyah (Associate Professor, University of Central Java) سب سے پہلے انہوں نے سلام کہا پھر کہا کہ بہن بھائیوں سب پر خدا کی برکات ہوں ۔ مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا پھر کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے ہمیں بلایا پھر انہیں کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ جلسہ میں آکر روحانیت میں بڑھتے ہیں پس ہمیں اپنے دل کو بھی کھولنے کی ضرورت ہے سورۃ الحجرات میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ لوگوں کی باتوں کو سننا چاہیے میں نے کل آپ کی نظمیں تلاوتیں سنیں جو کہ بہت اچھی تھیں بہت امن محسوس ہوا احمدی بھائی چارہ سے کام کرتے ہیں میری تنظیم کا نام محمدیہؐ ہے جو سکول کالج اور ہسپتال چلا رہے ہیں ہم غریب لوگوں کی مدد کرتے ہیں ہم نیک اعمال کرنے اور فاستبقوا الخیرات کے تحت نیکیوں میں بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں حضور نے کل جو امن کے متعلق بات کی بہت اچھی تھی اس پر سب کو عمل کرنا چاہیے یہی رحمۃ للعالمین کا مقصد تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیک نمونے پر چلنا ضروری ہے میں کہتی ہوں کہ اسلام کی تعلیمات پر جو آپ عمل کرتے ہیں بہترین نمونہ ہے محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔ Rt Hon Ian Murray MP (Secretary of State for Scotland) شکریہ کہ آپ نے ہمیں مدعو کیا اعزاز کی بات ہے رواداری اور بھائی چارہ اور امن کا پیغام آپ پھیلاتے ہیں اور یہ باتیں سکاٹ لینڈ کا حصہ ہیں ان دنوں میں آپ اپنی عبادتوں میں ترقی کریں شکریہ، جلسہ کے لیے دعا ہے کہ جلسہ خیریت سے گزرے۔ Chabi Adam Bintou Epouse Taro (Member of Parliament, Benin) سعادت کی بات ہے کہ نمائندہ بن کر آئی ہوں بھائی چارہ کا جو پہلو ہے اس وجہ سے پیغام لے کر آئی ہوں۔ آپ کا نعرہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں بہت عمدہ ہے۔ بہن بھائیو! ہماری دنیا مشکلات سے دو چار ہے نفرت بڑھتی چلی جا رہی ہے آج سب سے زیادہ اچھے نمونے میں امن کی ضرورت ہے۔ ہر ترقی کا راز امن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ امن اور پیار کو فروغ دیں ہم آپ کی انسانیت کی خدمت کو سراہتے ہیں میں چاہتی ہوں کہ آپ اپنے پیغام کو ہمارے نوجوانوں اور بچوں تک بھی پہنچائیں تاکہ وہ محبت کو نفرت پر ترجیح دیں امن کے بغیر ترقی نہیں اس کے لیے چاہیے کہ ہم اجتماعی محنت کریں۔ HRH Adetoyese Kareem Lawal سلام، میں پیار اور امن کا پیغام لے کر آپ کے پاس آیا ہوں جیسے کہ احمدی جماعت بھی امن کو پھیلاتی ہے جو آپ نے نائیجیریا میں یونیورسٹی بنائی ہے اس کے لیے دل کی گہرائیوں سے خوش ہوں روحانی ترقی اور اس یونیورسٹی کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کرے ہم اس یونیورسٹی کے ذریعے اچھے لوگ بنا سکیں شکریہ۔ John Mahama (President of the Republic of Ghana) تمام مہمانوں اور عزیز بھائیوں کو جلسہ کی مبارک۔ احمدی امن کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ بنی نوع و انسان کی خدمت کر رہے ہیں تعلیم اور سوشل ڈیویلپمنٹ ہیلتھ کیئر تمام کاموں میں مدد کرتے ہیں آپ کا جو ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں اس میں بھی نظر آتا ہے۔ حضور کی جو باتیں سنیں اس سے تقویت ملی ہے مجھے گھانا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کا موقع ملا آپ کی عاجزی کو دیکھ کر اچھا لگا۔ اللہ اس جلسے کو کامیاب کرے اور یہ امن کے قیام میں مزید مدد کرے۔ جلسہ مبارک۔ والسلام۔ Cllr. Alan Cheevers میں خوش ہوں بہت اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ادھر آکر لوگوں کے ساتھ اچھا تعلق پیدا کرنے کا موقع ملا۔ میں ان لوگوں کے ساتھ سرگرمیوں میں شامل ہوا۔ یہ آپ کی جماعت معاشرے میں رضاکارانہ کام کر رہی ہے محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں یہ صرف نعرہ ہی نہیں ہمیں اج اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے دعا کرتا ہوں کہ اللہ کامیاب فرمائے۔ Rt Hon Edward Davey MP (Leader of the Liberal Democrats) ہمیشہ آپ کی جماعت کی باتیں سن کر خوش ہوتا ہوں خاص طور پر حضور کی! حضور دنیا کے امن کے حوالے سے راہنما ہیں۔ امن کی اور کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔ یوکے میں جو آپ کام کر رہے ہیں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں خاص طور پر ہیومینٹی فرسٹ والوں کا اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہوں جہاں آپ کی مخالفت ہوتی ہے۔ آپ سب کا شکریہ امن پھیلانے کا۔ آپ کا نعرہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں بہت اچھا ہے۔ H.E Archbishop Migull Maury Buendia جماعت احمدیہ کے افراد اور حضور کو مبارکباد! آپ جلسہ میں جمع ہوئے ہیںجس کا اجرا مرزا غلام احمد صاحبؑ نے فرمایا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ احمدی انسان کی ہر رنگ میں مدد کرتے ہیں امن کو فروغ دیتے ہیں آپ دوسری کمیونٹیوں کی مدد کرتے ہیں غریب لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں خون عطیہ دیتے ہیں یہ ثبوت ہے کہ آپ میں انسانیت کے لیے خاص محبت ہے۔ کیتھولک اور مسلمان میں جو تعلق ہے ڈائیلاگ سے اور بڑھ رہا ہے۔ ہم آپس کی کدورتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم لوگوں کو متحد کر سکتے ہیں، ہم دعا کرتے ہیں کہ جلسہ صرف آپ کی روحانی ترقی کے لیے نہ ہو بلکہ سب کے لیے فائدہ مند ہو اللہ آپ کو بہترین اجر دے۔ David Smith MP خوش آمدید، محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کی آج بہت ضرورت ہے جو لوگ آپ کی مخالفت کرتے ہیں اس میں ہم آپ کے ساتھ ہیں پاکستان میں جو شہید ہوئے یوکے کی گورنمنٹ ان معاملات کو اجاگر کرے گی۔ میں فرید احمد صاحب سے بھی مل چکا ہوں انہوں نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا میں آپ کو طاقت کی دعا دیتا ہوں شکریہ۔ Siobhain McDonagh MP شکریہ، سعادت کی بات ہے، میں نے اس سے پہلے کبھی جلسے میں شرکت نہ کی تھی اور مجھے اندازہ نہ تھا کہ یہ جلسہ اس قدر بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ آپ جس طرح محنت سے کام کرتے ہیں ثبوت ہے کہ آپ صرف برطانیہ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ آپ جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ فخر کی بات ہے کہ آپ ہماری کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ آپ پوری بنی نوع انسان کے لیے کام کرتے ہیں۔ غریبوں کی مدد کرتے ہیں، شکریہ۔ آخر میں سیکرٹری صاحب امور خارجہ جماعت احمدیہ برطانیہ نے بعض معززین کے تہنیتی پیغامات پڑھ کرسنائے۔ جن میں علاوہ دیگر پیغامات کے وزیراعظم برطانیہ ، برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر اور صدر ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگوکے پیغامات بھی شامل تھے۔ ٭…٭…٭