حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں:ایک عارضی فائدہ ان جلسوں میں یہ بھی ہوگا کہ ہر نئے سال میں جس قدر نئے بھائی اس جماعت میں داخل ہوں گے وہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہو کر اپنے پہلے بھائیوں کے منہ دیکھ لیں گے اور روشناسی ہو کر آپس میں رشتہ تودّد و تعارف ترقی پذیر ہوتا رہے گا… اور تمام بھائیوں کو روحانی طور پر ایک کرنے کے لئے اور ان کی خشکی ور اجنبیت اور نفاق کودرمیان سے اٹھا دینے کے لئے بدرگاہ حضرت عزت جل شانہ کوشش کی جائے گی۔ (آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد۴ صفحہ۳۷۶)