https://youtu.be/u3G67ANOdQg?si=41k23XV2dPf7ylMB&t=497 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰ ة والسلام جلسہ سالانہ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ ’’ہر یک صاحب جو ا س للّہی جلسہ کے لیےسفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور اُن کو اجرعظیم بخشے اور اُن پررحم کرے۔ اور اُن کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور ان کے ہمّ و غم دُور فرماوے۔ اور ان کو ہریک تکلیف سے مَخلَصِی عنایت کرے۔ اور ان کی مرادات کی راہیں ان پرکھول دیوے اور روزِآخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اٹھاوے جن پراُس کا فضل ورحم ہے۔ تااختتام ِسفر اُن کے بعد اُن کاخلیفہ ہو۔‘‘ (اشتہار 7؍دسمبر 1892ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ361-362 ایڈیشن 2018ء) (مشکل الفاظ کے معانی: للّہی: اللہ کے نام پر۔ مَخلَصِی: نجات۔ خلیفہ: جانشین، نمونہ)