مرکزی شعبہ رشتہ ناطہ کی جانب سے مرکزی شعبہ رشتہ ناطہ اعلان کرتا ہے کہ انشاء اللہ جلسہ سالانہ یوکے کے دوران ایک انٹر نینشل میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی رہنمائی میں شعبہ رشتہ ناطہ یوکے نے مختلف مقامات پر میٹ اینڈ گریٹ پروگرامز کا انعقاد کیا ہے جبکہ مرکزی شعبہ رشتہ ناطہ نے دنیا بھر میں اسی طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد شادی کے امیدواروں کے درمیان عزت و احترام اور رازداری کے ساتھ تعارف کروانا ہے تاکہ وہ ایک مناسب شریک حیات تلاش کر سکیں۔ 👉 یہاں رجسٹر کریں: https://forms.office.com/e/dNkJQkti4Xرجسٹریشن کے بعد شعبہ رشتہ ناطہ آپ سے رابطہ کرے گا تاکہ ممکنہ طور پر ایک ذاتی ملاقات کا اہتمام کیا جا سکے۔ یہ ملاقاتیں جلسہ سالانہ یوکے کے تین دنوں کے دوران مقررہ اوقات میں کی جائیں گی۔ اہم نوٹ اگر آپ پہلے ہی رشتہ ناطہ سسٹم میں رجسٹرڈ ہیں تب بھی اس میٹ اینڈ گریٹ کے لئے علیحدہ رجسٹریشن کرنا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے لئے حاصل کردہ ڈیٹا پروگرام کے بعد حذف کر دیا جائے گا۔ تمام ملاقاتیں پیشگی طے کی جائیں گی اور رشتہ ناطہ میٹنگ ایریا کے کمروں میں ہوں گی۔ میٹ اینڈ گریٹ کی بابت اکثر پوچھے جانے والے سوالات میٹ اینڈ گریٹ کیسے چلے گا؟دلچسپی رکھنے والے افراد کو پروگرام کے لئے آن لائن رجسٹر کرنا ضروری ہے۔ مرکزی شعبہ رشتہ ناطہ کی ٹیم درخواستوں کا جائزہ لے کر ان افراد کو مدعو کرے گی جو ان کی ترجیحات اور معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رشتہ ناطہ سسٹم میں رجسٹرڈ ہیں تب بھی آپ کو اس پروگرام کے لئے نیا فارم بھرنا ہوگا تاکہ آپ کی معلومات اپ ڈیٹ ہو سکیں۔ اس پروگرام کا مقصد کیا ہے؟اس پروگرام کا مقصد ہر رجسٹرڈ فرد کو ایک مناسب شریک حیات سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ہم ہر کسی کے لئے ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ایک مناسب رشتہ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ بہرحال، یہ پروگرام ایک بہترین موقع ہے کہ آپ ٹیم سے ملاقات کریں اور اپنے شریک حیات کی تلاش کے بارے میں مزید رہنمائی حاصل کریں۔ کیا اس پروگرام میں شرکت کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے؟جی ملاقاتوں کے اہتمام کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے۔👉 یہاں رجسٹر کریں: https://forms.office.com/e/dNkJQkti4X کیا میں رجسٹر کر سکتا ہوں اگر میں رشتہ ناطہ کے کسی اور پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہیں ہوں؟جی آپ اس پروگرام کے لئے رجسٹر کر سکتے ہیں چاہے آپ رشتہ ناطہ کے کسی اور پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہ ہوں۔ کیا مجھے ملاقات کی ضمانت ملے گی؟اگرچہ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ تمام افراد کے لئے ملاقات کا انتظام کیا جائے لیکن رشتہ دونوں فریقوں کی مطابقت پر منحصر ہے۔ اگر اس پروگرام میں کوئی مناسب رشتہ نہیں ملتا، تو انشاء اللہ دوسرے مواقع قومی اور عالمی سطح پر فراہم کئے جائیں گے۔ کیا مجھے ایک سے زیادہ ملاقات کا موقعہ ملے گا؟جماعت کے اصولوں کے مطابق ایک وقت میں صرف ایک ملاقات طے کی جائے گی۔ دوسری ملاقات صرف اس صورت میں طے کی جا سکتی ہے اگر پہلی ملاقات میں پیش رفت نہ ہو اور دونوں خاندانوں کو آگاہ کر کے ان کی رضامندی حاصل کی جائے۔ ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ ہر ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور حتمی فیصلے سے پہلے دعا اور غور و فکر کا وقت دیا جائے۔ کیا غیر شرکاء اس پروگرام کو دیکھ سکتے ہیں؟نہیں۔ ان ملاقاتوں کی رازداری کی نوعیت کی وجہ سے صرف رجسٹرڈ امیدواروں اور ان کے ضروری اہل خانہ کو میٹنگ ایریا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ کیا خاندان کے کسی فرد کو امیدوار کی جگہ پر شرکت کرنے کی اجازت ہے؟جی اگر امیدوار خود شرکت نہیں کر سکتا تو خاندان کا کوئی فرد اس کی جگہ شرکت کر سکتا ہے۔ تاہم دوسرے فریق سے مشورہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اس انتظام سے مطمئن ہیں۔ رازداری کو کیسے یقینی بنایا جاتا ہے؟ہر ملاقات ایک علیحدہ کمرے میں ہوگی۔ تمام شرکاء کی عزت و وقار اور رازداری کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کیا میں والدین کے بغیر شرکت کر سکتا ہوں؟اگرچہ والدین یا سرپرست کے ساتھ شرکت کو بہت پسند کیا جاتا ہے امیدواروں کو اکیلے بھی شرکت کی اجازت ہوگی اور شعبہ رشتہ ناطہ کا ایک رکن ان کی ملاقاتوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ شامل ہونے کے لئے تیار ہیں؟ اب آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ اپنے گھر والوں سے اس پروگرام میں دلچسپی پر بات کریں۔ رجسٹر کریں: https://forms.office.com/e/dNkJQkti4X۔ شعبہ رشتہ ناطہ سے رابطے کا انتظار کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی برکات کے لئے مندرجہ ذیل روحانی اقدامات کریں:✅ پروگرام کی کامیابی کے لئے نفل ادا کریں✅ صدقہ دیں✅ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خط لکھیں۔