https://youtu.be/pUaVrGuZJFk محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے مدرسۃالحفظ برکینافاسو کے پانچویں طالب علم عزیزم سوادوگو محمد کو مورخہ ۱۸؍جون ۲۰۲۵ء بروز بدھ تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت ملی۔ عزیزم کا عرصہ تکمیل حفظ قرآن کریم دو سال تین ماہ اور۲۲؍دن ہے۔ عزیزم کا تعلق برکینافاسو کے ریجن واگا ڈوگو سے ہے۔ یہ پیدائشی احمدی ہیں۔ اور ان کے خاندان میں عزیزم کے والد مکرم سوادوگو صالح صاحب سب سے پہلے بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہوئے تھے۔ اسی طرح مورخہ ۲۵؍جون ۲۰۲۵ء کو مدرسۃالحفظ کے چھٹے طالب علم عزیزم جارا خلیفہ اسماعیل کو تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت ملی۔ عزیزم کا عرصہ تکمیل حفظ قرآن کریم دو سال دو ماہ ۲۸؍ دن ہے۔ ان کا تعلق بھی برکینافاسو کے ریجن واگا ڈوگو سے ہے اور یہ پیدائشی احمدی ہیں۔ ان کے خاندان میں ان کے والد مکرم جارا محمد احمد صاحب سب سے پہلے بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہوئے۔ دونوں طلبہ کی تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کے لیے مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینا فاسو مع وفد مدرسۃالحفظ تشریف لائے اوران کا آخری سبق سنا اور دعا کروائی نیز دونوں طلبہ کو نقد انعام بھی دیا۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز دونوں طلبہ اور ان کے خاندان کے لیے مبارک فرمائے نیز مدرسۃالحفظ کے تمام طلبہ کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین (رپورٹ:حافظ توصیف احمد۔نگران مدرسۃالحفظ برکینافاسو) مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ لائبیریا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد