حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔‘‘تو ایک کہنے والے نے کہا: کیا ہم اُس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ تم اُس وقت بہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں ’’وہن‘‘ ڈال دے گاتو ایک کہنے والے نے کہا: اللہ کے رسولؐ! ’’وہن‘‘ کیا چیز ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ’’یہ دنیا کی محبت اور موت کا خوف ہے۔‘‘ (سنن ابي داؤد كِتَاب الْمَلَاحِمِ باب فِي تَدَاعِي الأُمَمِ عَلَى الإِسْلَامِ ۔حدیث نمبر: ۴۲۹۷) مزید پڑھیں: عفو و درگزر کی اہمیت