اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ہالینڈ کو اپنا نیشنل سپورٹس ڈے مورخہ ۹؍جون ۲۰۲۵ء بروز سو موار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ صبح انصار بھائیوں کے لیے چائے اور ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ صدر مجلس انصاراللہ مکرم داؤد اکمل صاحب نے افتتاحی کلمات میں سپورٹس ڈے کے اغراض و مقاصد اور اس کی اہمیت بیان کی۔ پھر مکرم ضیاء القمر صدیقی صاحب ناظم اعلیٰ نے مقابلہ جات کی تفصیل اور قواعد و ضوابط کے بارے میں بتایا۔ یہ مقابلے چھ ریجنز کے درمیان ہوئے۔ ان مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیموں کے فائنل مقابلے نیشنل اجتماع مجلس انصار اللہ کے موقع پر ہوں گے،ان شاءاللہ۔ مقابلہ رسہ کشی اور کرکٹ کے بعد وقفہ برائے طعام اور نماز ظہر و عصر ہوا۔ بعد ازاں فٹ بال کے مقابلہ جات ہوئے۔ ہر مقابلہ کے بعد انصار کے لیے پھل اور جوس کا انتظام کیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ نے اختتامی کلمات کہے اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سپورٹس ڈے میں ۲۰۰ کے قریب حاضری تھی۔ (رپورٹ:عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مدرسۃالحفظ برکینا فاسو کے چوتھے طالب علم کا تکمیل حفظ قرآن کریم