اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ چٹاگنگ، بنگلہ دیش کو مورخہ ۳۰؍مئی۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک وصیت سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ پروگرام دوپہر تین بجے مکرم حاجی خالد الرحمٰن بھوئیاں صاحب امیر جماعت احإدیہ چٹاگنگ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم اور اردو نظم سے شروع ہوا۔بعد ازاں مکرم محمد امداد الرحمٰن صدیقی صاحب مبلغ سلسلہ چٹاگنگ نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی کتاب ’الوصیت‘ کے اقتباسات کی روشنی میں نظام وصیت کے اغراض و مقاصد، برکات اور موصیان کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ مکرم مربی صاحب، مکرم امیر صاحب اور مکرم نور الدین مامون صاحب سیکرٹری وصایا نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ دعا کے ساتھ یہ سیمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس بابرکت پروگرام میں تقریباً ۱۵۰؍احباب جماعت نے شرکت کی۔ الحمدللہ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: نیشنل مجلس عاملہ لائبیریا کا تبلیغی و تربیتی دورہ