اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کونگو کنشاسا کو اپنی پچیسویں مجلس شوریٰ مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۵ء کو منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک مجلس شوریٰ کے اجلاسات کا انعقاد مرکزی مشن ہاؤس Barumbuمیں ہوا جبکہ نمائندگان کی رہائش کا انتظام احمدیہ سکول کنشاسا میں کیا گیاتھا۔ نمائندگان کی ریجن وائز تعداد حسب ذیل ہے۔ یہ تعداد ممبران مجلس شوریٰ، مرکزی مبلغین، مجلس انصار اللہ، مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کے نمائندگان کے علاوہ ہے۔ نمبر شمار نام ریجن تعداد نمائندگان۱ کنشاسا ۱۱۲ باندوندو ۱۶۳ بانزا نگونگو ۸۴ متادی ۵۵ ککوت ۱۱۶ بوما ۳۷ کانانگا ۱۸ لوبومباشی ۱ حسب سابق تمام انتظامات شوریٰ کو شعبوں میں تقسیم کر کے ہر شعبہ کا ایک نگران بنایا گیا۔ ان شعبہ جات میں سیکیورٹی، ضیافت، پروگرام شوریٰ، رہائش، تقسیم کھانا، پانی و بجلی اور سمعی و بصری شامل تھے۔ شوریٰ کے اجلاسات حسب پروگرام اپنے اوقات کار پر شروع ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر و خوبی انجام پذیر ہوئے۔ ۳۱؍مئی بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر و عصر اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم خالد محمود شاہد صاحب امیر و مبلغ انچارج کونگو کنشاسا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب بر موقع مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ برطانیہ و کینیڈا کی روشنی میں ممبران شوریٰ کو تقویٰ اختیار کرنے، عاجزی اور انکساری سے کام لینے اور اپنی انا کی قربانی دینے کی طرف توجہ دلائی۔ امسال مجلس شوریٰ کونگو کنشاسا میں نیشنل مجلس عاملہ کا انتخاب ہوا اور سالانہ بجٹ آمد و خرچ پیش کیا گیا۔ ہر دو امور انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوئے۔ احمدیہ سکول کے احاطہ میں شاملین کو عشائیہ دیا گیا۔ مجلس شوریٰ کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے تقریر کی اور اختتامی دعا کروائی۔ اس کے بعد نمائندگان شوریٰ بخیر و عافیت اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: شاهد محمود خان۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: گیمبیا کے فرافینی ریجن کی جماعت نیانگا بنٹاں میں مسجد کا سنگ بنیاد