مکرم لامین نیابلی صاحب ایریا مشنری فرافینی ایریا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن کی جماعت نیانگا بنٹاں (Nyanga Bantang) میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب مورخہ ۱۷؍جون ۲۰۲۵ء بروز منگل منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا اور مکرم محمود احمد طاہر صاحب مبلغ انچارج کے علاوہ گاؤں کے الکالو (چیف)، ایریا مشنری، ریجنل صدر، دیگر معلمین اور علاقہ بھر سے احباب کے بشمول کُل ۷۵؍افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سب سے پہلی اینٹ مکرم امیر صاحب نے رکھی۔ پھر یکے بعد دیگرے نائب امیر و مبلغ انچارج، ریجنل صدر، ایریا مشنری، الکالو، اس جماعت کے معلم اور دیگر اراکین نے اینٹیں رکھیں۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد امیر صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسجد کی تعمیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل ہے۔ آپ نے بزرگوں، خاص طور پر الکالو کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ مسجد مبارک ہو، وقت پر مکمل ہو اور علاقہ میں اسلام کی تعلیمات عام کرے۔ آمین آخر پر مسجد کے معمار اور مسجد کی تعمیر کے لیے عطیہ دہندگان کے لیے دعا کی۔ اسی طرح گاؤں کےالکالو نے اس اقدام پر جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا اور خوشنودی کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو امن، اتحاد اور عبادت کا مینار بنائے، نیز بہت سے لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ آمین (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ گنی بساؤ میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد