https://youtu.be/0MMZSAsxFuk ۱۵۱۔مسلمانوں پہ تب اِدبار آیا کہ جب تعلیمِ قرآں کو بھلایا ادبار idbaar: بدنصیبی Decline, decadence مسلمانوں پر زوال اس وقت آیا جب انہوں نے قرآن مجید کی تعلیم کو بھلادیا۔ ۱۵۲۔رسُولِؐ حق کو مٹی میں سلایا مسیحاؑ کو فلک پر ہے بٹھایا مسلمانوں پر زوال آنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ انہوں نے یہ غلط عقیدہ اپنالیا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تو وفات پاکر زمین میں دفن ہوگئے ہیں مگر حضرت عیسیٰؑ کو زندہ آسمان پر بٹھایا ہوا ہے۔ ۱۵۳۔یہ توہیں کر کے پھل ویسا ہی پایا اِہانت نے اُنہیں کیا کیا دکھایا توہین tauheen: اہانت، بے عزتی Disgrace, insult, contemp، dishonour اہانت ehaanat: توہین، تذلیل، بےعزتی Insult, contempt یہ عقیدہ حضرت رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہے۔ اس گستاخی نے انہیں پے در پے شکست، ہزیمت اور ناکامیوں کا منہ د کھایا ہے۔ ۱۵۴۔خدا نے پھر تمہیں اب ہے بلایا کہ سوچو عزتِ خیرُ البرایا خیر البرایا khair-ul-baaraayaa: (بریہ کی جمع) مخلوق، ساری دُنیا سے بہتر۔ The best of the creation اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو پھر سے اسلام کی اصل تعلیم کی طرف بلایا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبیؐ جو خیر البشر اور اشرف المخلوقات ہیں کا صحیح مقام پہچانیں۔ ۱۵۵۔ہمیں یہ رہ خدا نے خود دکھا دی فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخزَی الْاَعَادِیْ اللہ تعالیٰ نے یہ راستہ ہمیں خود دکھایا ہے۔ صراط مستقیم پر خود چلایا ہے۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مواخذہ کرتی ہے۔ ۱۵۶۔کوئی مُردوں سے کیونکر راہ پاوے مرے تب بے گماں مردوں میں جاوے ۱۵۷۔خدا عیسیٰ ؑکو کیوں مردوں سے لاوے وہ کیوں خود مہر خَتَمِیَّت مٹاوے مُہرِختمیت muhr-e-khatamiyyat: نبیوں کی مہر، بہترین نبی Seal of prophets وفات پا جانے والے حضرت عیسیٰؑ کو اپنی سنت کے خلاف دوبارہ سے نبی بنا کر بھیجنے کی کوئی وجہ نہیں اس نے خود فرمایا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ خاتم النبیین یعنی آخری شریعت لانے والے سب نبیوں سے افضل نبی ہیں ۔ آپؐ کی فضیلت میں دوسرے کو شریک کرنے کے لیے مردوں میں سے ایک نبی کو لانا بے معنی بات ہے۔ ۱۵۸۔کہاں آیا کوئی تا وہ بھی آوے کوئی اِک نام ہی ہم کو بتاوے انسان اس دنیا میں زندہ رہتا ہے اور اسی دنیا میں مرتا ہے ۔ مرنے کے بعد کبھی کوئی واپس نہیں آتا۔ اگر ایسا کبھی ہؤا ہو تو اس کی مثال پیش کرو۔ کوئی ایک نام ہی بتاؤ۔ یقیناً ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔ یہ ناممکن ہے سنت اللہ کے خلاف ہے۔ ۱۵۹۔تمہیں کس نے یہ تعلیمِ خطا دی فَسُبْحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِیْ حیات مسیح کا عقیدہ غلط اور بے بنیاد ہے ۔ نہ جانے کس نے یہ غلط عقیدہ سب کو سکھا دیا ہے۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مواخذہ کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: دنیا کی موجودہ صورتحال کے امن عالم پر اثرات