حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ ۱۱؍جولائی ۲۰۲۵ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر احباب جماعت کو دعائیں کرنے اور راشن اکٹھا کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے فرمایا: دنیا کے حالات تو آپ لوگوں پر واضح ہیں۔ اس کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ پہلے بھی میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں، کہتا رہتا ہوں، پہلے بھی ہنگامی حالات کے لیے جو میں یاددہانی کرواتا رہتا تھا، کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہنگامی حالات کے لیے لوگوں کو کچھ مہینے کا راشن رکھنا چاہیے جو رکھ سکتے ہیں۔ اب تو بعض حکومتوں نے بھی اپنے لوگوں کو کہا ہے کہ تین مہینے کا راشن رکھیں۔ بہرحال اللہ تعالیٰ دنیا پر رحم کرے اور جنگ کے خطرناک، خوفناک حالات سے بچائے۔