https://youtu.be/jDsyPEhYk6s?si=M8sArk3dIFr_WiA1&t=2771 مرغی کا تحفہ ننھی : استانی جی! امی کہہ رہی تھیں کہ ہم استانی جی کو مرغی کا تحفہ دیں گے۔ استانی بہت خوش ہوئیں اور تحفے کا انتظار کرنے لگیں۔ ایک ہفتہ گزر گیا اور مرغی نہ آئی تو استانی نے ننھی کو یہ بات یاد دلائی۔ ننھی گھبرا کر بولی:وہ مرغی تو اچھی ہو گئی ہے اور دانہ کھانے لگی ہے۔ دریائے گنگا استاد: گنگا کہاں سے نکلتا ہے اور کہاں جاگرتا ہے؟ شاگرد: جناب، گنگا میرا دوست ہے۔ وہ صبح اپنے گھر سے نکلتا ہے، اور تمام دن پھرنے کے بعدگھر پہنچتا ہے اور رات کو اپنے بستر پر جاگرتا ہے۔ مجرمانہ بے پرواہی میاں (بیوی سے): آج میں نے خواب میں بے شمار ہیرے اور جواہرات دیکھے، لیکن جب آنکھ کھلی تو… بیوی: (بات کاٹ کر) کتنے مجرمانہ حد تک بے پرواہ ہیں آپ ۔ انہیں فوراً بینک میں جمع کرا دیا ہوتا۔ غیر محفوظ ایک ہوشیار ماں اپنے بچے کو ماہر نفسیات کے پاس لے گئی اور اسے بچے کے بارے میں سب باتیں بتا دیں۔ ڈاکٹر نے بڑے غور سے سب باتیں سنیں اور پوچھا: محترمہ! کہیں آپ کا بچہ گھر میں اپنے آپ کو غیر محفوظ تو نہیں سمجھتا؟ ماں: یہ تو اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے، لیکن محلے والے ایسا نہیں سمجھتے۔ دُور اندیشی اسد : ڈاکٹر سے، کیا آپ کے پاس درد کی دوا ہے؟ ڈاکٹر: درد کہاں ہے ؟ اسد : جی ابھی تو نہیں ہے ۔ آدھ گھنٹے بعد ہو گا جب اباجی امتحان کی رپورٹ دیکھیں گے۔ آندھی فہیم : (بھائی جان سے) جلدی سے اٹھیں بھائی جان، آندھی آگئی ہے۔ نعیم: اس سے کہہ دو کل آنا، ابھی ہم سورہے ہیں۔ دریائے نیل پپو: امی جان ! دریائے نیل کہاں ہے؟ باپ : بھئی منے سے معلوم کرو۔ وہی چیزیں ادھر ادھر رکھ دیتا ہے۔ انگریزی راہ گیر: بابوجی، اگر آپ میرا یہ انگریزی کا خط پڑھ کر سُنادیں تو بڑی مہربانی ہوگی ۔ بابوجی : معاف کیجیے میں صرف وہی انگریزی پڑھ سکتا ہوں جو اردو میں لکھی ہو۔