https://youtu.be/jDsyPEhYk6s?si=W8rGYS03pTCJ1PyC&t=848 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب ٭… تَیَمُّمْ کی حکمت: تیمم سے اگرچہ ظاہری صفائی کی غرض پوری نہیں ہوتی لیکن خیالات کو مجتمع کرنے، توجہ کو ایک طرف لگانے اور ایک اہم اور بابرکت کام کرنے کے لیے مستعدی پیدا کرنے کا مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تصویری زبان میں عاجزانہ دعا کا رنگ بھی اس میں پایا جاتا ہے۔ گویا تیمم کرنے والا کہتا ہے کہ اے ہمارے خدا! تیرے پانی کے بغیر ہم خاک آلود ہوئے جاتے ہیں۔ تیری یہ نعمت اگر ہمیں میسر نہ آئی تو ہمارے جسم گردوغبار سے اَٹ جائیں گے اس لیے تو جلد پانی عطا فرما۔ ٭… تیمم کے اسباب: اگر پانی کا استعمال مشکل ہو مثلاً انسان بیمار ہو یا پانی ملتا نہ ہو یا پانی نجس ہو تو نماز پڑھنے کے لیے نہانے یا وضو کرنے کی بجائے انسان تیمم کر لے۔ جن باتوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ان سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ علاوہ ازیں پانی کے مل جانے یا اس کو استعمال کر سکنے کی صورت میں بھی تیمم باقی نہیں رہے گا۔اس لیے وضو کرنا چاہیے۔ ٭… تیمم کا طریق: صاف و پاک مٹی یا کسی غبار والی چیز اور اگرایسی کوئی چیز نہ ملے تو دیوارویسے ہی کسی ٹھوس چیز پر صحتِ نماز کی نیت سے اور بسم اللہ پڑھ کر دونوں ہاتھ مارے اور ان کو پہلے منہ پر پھیرے اور پھر دونوں ہاتھوں پر۔ اس کے بعد سر کا مسح کرے۔ اَحَادیث یاد کریں السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِّنَ الْعَذَابِ (مسلم کتاب الامارۃ۔ باب السفرقطعۃ من العذاب) ترجمہ: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے۔ روز مرّہ دعائیںیاد کریں أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُوْرَهُ وَبَرَكَتَهُ وَهُدَاهُ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ۔ (سنن ابي داود۔ کتاب الادب، باب ما یقول اذا اصبح۔ حدیث نمبر5084) ترجمہ: ہم نے صبح کی اور ملک (پوری کائنات) نے صبح کی جو اللہ ربّ العالمین کا ہے، اے اللہ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی، اس دن کی فتح و نصرت، نور و برکت اور ہدایت کا طالب ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس دن کی اور اس کے بعد کے دنوں کی برائی سے۔ قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 14 فِيْ وَقْتِ تَرْوِيْقِ اللَّيَالِي نُوِّرُوْا وَاللّٰهُ نَجَّاهُمْ مِّنَ الطُّوْفَانٖ ترجمہ: وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منوّر کیے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں طوفان سے نجات دے دی۔ تَرْوِيْق: تاریکی، اندھیرا نُوِّرُوْا:انہیں منور کیا گیا، روشن کیا گیا نَجَّاهُمْ: اُس نے انہیں نجات دی اَدَب آداب کر نہ کر ٭… تُومطالعہ کے وقت بالعموم بات چیت نہ کر ٭… تُو ایک نوٹ بک اپنے پاس رکھ جس میں کار آمد اور قابلِ یاد باتیں لکھ لیا کر ٭… تُو غور و فکر کی عادت ڈل ٭… تُو یاد رکھ کہ اس زمانہ میں جس قدر معلومات اخبارات پڑھنے سے مل سکتی ہیں اس قدر اور کسی ذریعہ سے نہیں مل سکتیں ٭… تُو ہمیشہ دماغ سے کام لے ٭… تُو عبرت اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے سیر و سفر کیا کر ٭… تُو ذہین بن مگر چالاک نہ بن