حضرت ابو مالک اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ جب آدمی گھر میں داخل ہو تو یہ دُعا پڑھے پھر گھر والوں کو سلام کہے۔ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَ خَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰهِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰهِ خَرَجْنَا وَعَلَى اللّٰهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا (ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا دخل بیتہٖ) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی اور خیر طلب کرتا ہوں ۔اللہ کے نام کے ساتھ ہم ( گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم ( گھر سے) نکلے اور اللہ پر جو ہمارا رب ہے ہم نے تو کل کیا۔ (مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۵۲) مزید پڑھیں: حضرت عمرؓ کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا ہونے کی دعا