اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں کو مئی اور جون ۲۰۲۵ء کے دوران یوم خلافت کے سلسلہ میں جلسوں کے انعقاد کی توفیق ملی۔ ان جلسوں میں تقاریر، نظموں، ویڈیوز اور کوئز مقابلہ جات کے ذریعے خلافت کی اہمیت، برکات اور اطاعت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ تفصیلی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ جماعت لوگن ویسٹ، برزبین اور جماعت گولڈ کوسٹ: جماعت لوگن ویسٹ اور جماعت گولڈ کوسٹ کا مشترکہ جلسہ ۱۷؍مئی ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ مسجد بیت المسرور میں مکرم ایاز محمود صاحب صدر جماعت لوگن ویسٹ اور مکرم رانا عثمان خان صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:، ’’خلافت کی پیشگوئی قرآن، حدیث اور حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں‘‘ بزبان انگریزی از مکرم مسلم نبیل صاحب، ’’نظام خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ بزبان اردو از مکرم طلحہ مبین صاحب، ’’خلافت کی اطاعت اور دور حاضر میں اس کی ضرورت‘‘ بزبان انگریزی از مکرم عظمت اللہ باجوہ صاحب۔ تقاریر کے درمیان ’’خلافت‘‘پر ایم ٹی اے کی تیار کردہ ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی نیز ایک نظم بھی پیش کی گئی۔ مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ مغرب اور عشا کی نمازوں کے بعد تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس جلسہ میں ۱۹۰؍افراد نے شرکت کی۔ جماعت لوگن ایسٹ، بریزبین: ۱۸؍مئی کو مسجد بیت المسرو میں جماعت لوگن ایسٹ کے جلسہ یوم خلافت کا انعقاد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مسرور مرزا صاحب نے ’’خلافت کی پیشگوئی‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ اس کے بعد ’’خلافت احمدیہ ۔ خدائی راہنمائی‘‘ کے عنوان پر ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ مکرم مسعود احمد شاہد صاحب اور ملک عباس صاحب نے ’’خلافت کے ساتھ اپنی یادیں ‘‘ پیش کیں۔ مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ نماز مغرب اور عشا کے بعد احباب کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ ۲۲۳؍احباب جماعت نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ جماعت کینبرا:۳۱؍مئی بروز ہفتہ مکرم احمد ندیم صاحب صدر جماعت و مبلغ سلسلہ کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’خلافت اور حضور سے محبت‘‘ بزبان انگریزی از عزیزہ مریم بے نظیر احمد، ’’خلافت کی برکات‘‘ بزبان انگریزی از مکرم تفضل حسن صاحب، ’’خلافت کی تکریم‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم زاویار اور ’’خلافت کی اہمیت‘‘ بزبان اردو از مکرم اعجاز سعید صاحب۔ تقاریر کے درمیان ایک نظم بھی پیش کی گئی۔ صدر مجلس نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ ۹۰؍احباب جماعت نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ جماعت برزبین سنٹرل:۲۵؍مئی بروز اتوار مسجد مبارک، برزبین میں مکرم انعام الحق علوی صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد صدر اجلاس نے افتتاحی کلمات کہے اور مکرم احسان الحق علوی صاحب نے ’’احمدیوں کی اپنے خلیفہ سے محبت‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ اس موقع پر ایک مقابلہ کوئز بھی منعقد ہوا۔ نیز ایم ٹی اے کی تیار کردہ ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ مکرم عطاء ربی ہادی صاحب نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے بعد شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔۱۲۰؍احباب جماعت اس جلسہ میں شریک ہوئے۔ جماعت پرتھ:جماعت پرتھ نے ۲۴ اور ۲۵؍مئی کو یوم خلافت کا اہتمام کیا۔ ۲۵؍مئی کو مکرم حفیظ انجم قیصرانی صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم عطاء الہادی صاحب نے ’’خلافت-عصر حاضر کی ضرورت‘‘ اور مکرم ظہیر احمد صاحب نے ’’خلافت-حبل اللہ‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ اس کے بعد ’خلافت‘ کے موضوع پر ایک کوئز پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ مکرم ودود جنود صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ جماعت احمدیہ بیرک، کلائیڈ اور لانگ وارن۔ میلبورن:یکم جون کو ان جماعتوں کا مشترکہ جلسہ یوم خلافت مسجد بیت السلام میں مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم شہباز احمد صاحب صدر جماعت کلائیڈ نے استقبالیہ کلمات کہے۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خلافت سے تعلق‘‘ بزبان انگریزی از مکرم مسرور احمد صاحب، ’’عصر حاضر میں خلافت کی اہمیت‘‘ بزبان اردو از مکرم منظور قادر صاحب صدر جماعت بیرک، ’’خلافت کی اطاعت‘‘ بزبان انگریزی از مکرم نورالدین عباس صاحب صدر جماعت لانگ وارن، ’’نظام وصیت کی اہمیت‘‘ بزبان اردو از مکرم امتیاز احمد نوید صاحب مبلغ سلسلہ اور ’’خلافت کے ساتھ ذاتی تعلق‘‘ از مکرم عبدالرحیم طارق صاحب۔ تقاریر کے دوران ناصرات کے ایک گروپ نے ترانہ بھی پیش کیا۔ مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ نماز ظہر اور عصر کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں ۵۶۰؍افراد نے شرکت کی۔ جماعت ایڈیلیڈ ساؤتھ، الڈ نگہ اور ایڈیلیڈ ویسٹ: ۲۵؍مئی کو ان جماعتوں کا مشترکہ جلسہ مسجد محمود میں مکرم کامران مبشر صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ بزبان اردو از مکرم محمود قادر صاحب، ’’خلافت سے میری محبت‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم سارم احمد، ’’حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات سننے کی اہمیت‘‘ بزبان انگریزی از مکرم مصلح چانڈیو صاحب، ’’خلافت- بنی نوع انسان کے اتحاد کا ذریعہ‘‘ از مکرم حسیب مسان صاحب۔ ایک ترانہ کے بعد تینوں جماعتوں کے صدران نے مختصر تقاریر کیں۔ مربی صاحب نے اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔ نمازکے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ۵۰۰؍احباب جماعت نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ سڈنی:۲۵؍مئی بروز اتوار مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں جلسہ یوم خلافت مکرم نیشنل امیر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے افتتاحی کلمات کہے اور پھر ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت خلیفۃ المسیح سے محبت‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم سید دانش عزیز شاہ ’’ہمارے پیارے حضور-حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز‘‘ از عزیزہ منزہ بشیر، ’’خلیفۂ وقت اور تائید الٰہی‘‘ بزبان اردو از مکرم قمرالزماں صاحب مبلغ سلسلہ، ایک نظم کے بعد ’’ہماری ساری ترقیات خلافت سے وابستہ ہیں‘‘ بزبان انگریزی از مکرم وقاص احمد صاحب، ’’وصیت کی اہمیت‘‘ بزبان اردو از مکرم ناصر احمد صاحب سیکرٹری وصایا، ایک نظم کے بعد ’’خلافت کی اطاعت‘‘ بزبان انگریزی از مکرم عطاءالاول ناصر احمد صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو اور ناصرات کی طرف سے ایک ترانہ کے بعد مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ۷۵ویں جلسہ سالانہ امریکہ کا بابرکت اختتام