https://youtu.be/4dlvqyRgWTg محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے مورخہ ۲۰؍مئی ۲۰۲۵ء بروز منگل مدرسۃالحفظ برکینافاسو کے چوتھے طالب علم عزیزم کاڈیو قیصر کو تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت ملی۔ عزیزم کا عرصہ تکمیل حفظ قرآن کریم دو سال دو ماہ اور ۲۷؍دن ہے۔ عزیزم کا تعلق برکینافاسو کے لیو ریجن سے ہے اور پیدائشی احمدی ہے۔ عزیزم کے والد مکرم کاڈیو یحییٰ صاحب مرحوم اپنے خاندان میں سب سے پہلے بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہوئے تھے۔ مورخہ ۲۰؍مئی کو مکرم میاںقمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینافاسو مع وفد مدرسۃالحفظ تشریف لائے اور عزیزم کا آخری سبق سنا اور دعا کروائی نیز عزیزم کو نقد انعام بھی دیا۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم کاڈیو قیصر اور ان کے خاندان کے لیے مبارک فرمائے نیز مدرسۃالحفظ کے تمام طلبہ کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین (رپورٹ:حافظ توصیف احمد۔نگران مدرسۃالحفظ برکینافاسو) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہنگری میں مختلف جلسوں کا انعقاد