https://youtu.be/dIdkYBNyzDc کرکٹ:آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جنوبی افریقہ نے جیت کرتاریخ رقم کردی۔لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلہ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔کھیل کے پہلے روزجنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا فیصلہ کیاتوآسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی باری میں ۲۱۲؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔Beau Webster نے۷۲؍جبکہ سٹیون سمتھ نے ۶۶؍رنزبنائے۔Kagiso Rabada نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم محض ۱۳۸؍رنزپرڈھیرہوگئی۔آسٹریلوی کپتان Pat Cummins نے چھ شکار کیے۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری باری میں ۷۳؍رنزپرسات وکٹیں کھونے کے باوجودمجموعی طور پر ۲۰۷؍رنزبنائے۔مچل سٹارک ۵۸؍قیمتی رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔۲۸۲؍رنزکے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے Aiden Markram اورکپتان Temba Bavuma نے نہایت ذمہ دارانہ بلےبازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی بارٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنادیا۔ایڈن مارکرم کو۱۳۶؍رنزبنانے کے ساتھ ساتھ دو وکٹیں حاصل کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ فٹبال: ’فیفا کلب ورلڈ کپ۲۰۲۵ء‘ ۱۴؍جون سے ۱۳؍جولائی تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ۱۲؍میدانوں پرکھیلاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ کایہ اکیسواں ایڈیشن ہے لیکن پہلی بار یہ ٹورنامنٹ توسیعی بنیادپر منعقد ہو رہا ہےجس میں دنیابھرسے۳۲؍فٹبال کلب شریک ہیں،جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔افتتاحی میچ میں مصرکے شہرقاہرہ سے تعلق رکھنے والے کلب Al-Ahlyاورامریکہ سے انٹرمیامی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جن کے مابین مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔دوسرے میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ نے نیوزی لینڈ کےکلب آکلینڈ سٹی کو ۱۰۔صفر سے مات دی۔یوئیفا چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم PSGنے اپنا پہلا مقابلہ ہسپانوی کلب Atletico Madridکے خلاف ۴۔صفر سےجیتا۔ فیفاورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے کوالیفائنگ مقابلوں میں گذشتہ ہفتے برازیل نے پیراگوئے کو ایک صفر سے شکست دے کرآئندہ برس ہونے والے عالمی کپ کے میچوں میں اپنی جگہ بنالی۔ ساؤپاؤلومیں کھیلے گئے میچ میں برازیل کی طرف سے Vinicius Jrنے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔۱۰؍جون کو عمان اور فلسطین کا اہم میچ ایک ایک گول سے برابرہواجس کے بعد فلسطینی ٹیم کی فیفاورلڈکپ میں شمولیت کے امکانات ختم ہوگئے۔ ایشیا سے اب تک ایران، ازبکستان، جنوبی کوریا، اردن، جاپان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔اسی طرح جنوبی امریکہ سے برازیل، ارجنٹائن اور ایکواڈور نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔یادرہے کہ جون وجولائی ۲۰۲۶ء میں امریکہ،کینیڈااورمیکسیکومیں ہونے والے فٹبال کے عالمی ٹورنامنٹ میں ۴۸؍ٹیمیں شامل ہوں گی۔ فارمولا وَن ریسنگ:۱۵؍جون کو ہونے والی کینیڈین گراں پری مرسیڈیزکے برطانوی ڈرائیور George Russell نےجیت لی۔ انہوں نے 4.361کلومیٹر ٹریک کے ۷۰چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۳۱؍منٹ اور۵۲؍سیکنڈز میں پورا کیا۔ نیدرلینڈز کے Max Verstappenنے دوسری جبکہ اٹلی کے Andrea Kimi Antonelliنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیزن کی اگلی ریس آسٹرین گراں پری ۲۹؍جون کومنعقد ہوگی۔ ٹینس:لندن میں ہونے والی Queen’sکلب چیمپئن شپ کے ویمنزسنگلزایونٹ میں جرمنی کی ۳۷؍سالہ Tatjana Mariaنے امریکی حریف Amanda Anisimovaکو۶۔۳؍اور۶۔۴؍کے سکورسے ہرایا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے آسٹریلین اوپن چیمپئن امریکہ کی Madison Keysکو شکست دی تھی۔۱۹۷۳ءکے بعدپہلا موقع ہے کہ Queen’sچیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلے بھی شامل ہوئے۔ بین الاقوامی یہودی کھیلوں کا ایونٹ مکابیہ گیمز ۲۰۲۵ء ملتوی: اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی یہودی کھیلوں کا ایونٹ مکابیہ گیمز جو اگلے ماہ ہونے والاتھا، ایک سال کےلیےملتوی کر دیا گیا۔ مکابیہ نے اعلان کیا کہ یروشلم میں ۸؍جولائی کو شروع ہونے کی بجائے اب مکابیہ گیمز کا ایونٹ ۲۰۲۶ء کے موسم گرما میں ہوگا۔ (ن۔ م۔ طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)