https://youtu.be/0KCh8EVbG2k?si=ohOAeCL-IfYkSJJx&t=2816 خارش ایک آدمی نجومی کے پاس گیا اور بولا، میری ہتھیلی میں خارش ہورہی ہے۔ نجومی بولا، تم کو جلد ہی دولت ملنے والی ہے۔ آدمی بولا، میرے پاؤں میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔ نجومی بولا، تم سفر بھی کرو گے۔ آدمی بولا، میرے سر میں بھی کھجلی ہورہی ہے۔ نجومی جھلا کر بولا، چلو بھاگو یہاں سے، تمہیں تو خارش کی بیماری معلوم ہوتی ہے۔ آمنے سامنے عورت (لڑکے سے): تمہارا سکول کہاں ہے؟ لڑکا: میرے گھر کے سامنے۔ عورت: تو تمہارا گھر کہاں ہے؟ لڑکا: اسکول کے سامنے۔ عورت: اچھا دونوں کہاں ہیں؟ لڑکا: ایک دوسرے کے سامنے۔ مغرب ایک دوست (دوسرے سے): جب سورج کی پہلی کرن مجھ پر پڑتی ہے میں اُٹھ جاتا ہوں۔ دوسرا دوست: لیکن تمہاری امی کہتی ہیں کہ تم پورا دن سوتے رہتے ہو۔ پہلا دوست: ہاں دراصل میرے کمرے کی کھڑکی مغرب میں ہے۔ گھر میں کھانا گھر کی گھنٹی بجنے پر بیوی نے دروازہ کھولا تو دروازے پر شوہر کو کھڑاپایا۔ بیوی نے مسکرا کر کہا، آپ کے چہرے سے تھکن ظاہر ہورہی ہے۔ لگتا ہے آج آپ نے آفس میں بہت کام کیا ہے۔ شوہر نے کہا، ہاں بات تو یہی ہے۔ بیوی نے کہا، پھر تو زبردست کھانا ہونا چاہیے۔ بیف برگر، بروسٹ، فرائیڈ فش، آئس کریم اور آخر میں کولڈ ڈرنک۔ شوہر نے کہا، نہیں، کھانا ہم آج گھر میں ہی کھائیں گے۔ چار پاؤں سلیم (کلیم سے): وہ کون سی چیز ہے جس کے چار پاؤں ہوتے ہیں مگر وہ چل نہیں سکتی؟ کلیم: ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ سلیم: میز۔ آفس عقیل (شکیل سے): میں نے نیا فلیٹ خرید لیا ہے اور کمرے کو بہترین طریقے سے سجایا ہے۔ شکیل: کیسے سجایا ہے؟ عقیل: بالکل آفس کے انداز میں، تاکہ مجھے خوب گہری نیند آئے۔