https://youtu.be/0KCh8EVbG2k?si=1fJUIqvib-86yDQX&t=660 ہے شُکرِ ربِّ عَزّ و جَلّ خارج از بیاںجس کے کلام سے ہمیں اس کا مِلا نشاں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میںہو گی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں اس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیاوہ اپنے مُنہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اُس نے درختِ دِل کو معارف کا پھل دیاہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دِل بدل دیا اُس سے خدا کا چہرہ نمودار ہو گیاشیطاں کا مکر و وَسوسہ بے کار ہو گیا (براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ11)