https://youtu.be/RLQ5p91PqJ0 قرغیزستان میں عید الفطر مورخہ ۳۰؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز اتوار منائی گئی۔ قرغیزستان کی تین جماعتوں بشکیک(Bishkek)، کاراکول اور کاشغَر قِشلاق میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ جماعت بِشکیک مرکزی مشن ہاؤس (بشکیک) میں ۸۷؍افراد، جماعت کاراکول میں ۱۸؍افراد اور جماعت کاشغَرقِشلاق (اَوش) میں ۴۹؍افراد نے نمازِ عید ادا کی۔ اس طرح کُل ۱۵۴؍افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کی۔ جماعت کاشغَرقِشلاق تینوں جماعتوں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد حاضرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ بعدازاں بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔ (رپورٹ: صباح الظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے شعبہ تبلیغ کے تحت تیسرا ’بِگ افطار‘ ڈنر کا انعقاد