https://youtu.be/TiTTkCchT0w حضرت فضالہ بن عبیدؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: کیامَیں تمہیں مومن کے بارے میں نہ بتاؤں۔ (مومن وہ ہے) جسے لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں پر امین بنائیں اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ا س کے ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں اور مجاہد وہ ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے لئے اپنے نفس سے جہاد کیا اور مہاجر وہ ہےجس نے (اپنی) خطاؤں اور گناہوں کو چھوڑا۔ (مسند احمد بن حنبل جلد ۱۰صفحہ ۱۰۱۹ مسند فضالہ بن عبید الانصاریؓ حدیث ۲۴۴۵۸ عالم الکتب بیروت ۱۹۹۸ء) مزید پڑھیں: کسی قوم کے معزز آدمی کا احترام کرو