(کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام) حمد و ثنا اُسی کو جو ذاتِ جاودانیہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانیباقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانیغیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانیسب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یارجانیدل میں مرے یہی ہی سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کیونکر ہو شکر تیرا، تیرا ہے جو ہے میراتُو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میراجب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرایہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ اے قادر و توانا آفات سے بچاناہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو ماناغیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانایہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ میری دعائیں ساری کریو قبول باریمیں جاؤں تیرے واری کر تُو مدد ہماریہم تیرے در پہ آئے لے کر امید بھارییہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ یہ تینوں تیرے چاکر ہوویں جہاں کے رہبریہ ہادیٔ جہاں ہوں یہ ہوویں نور یکسریہ مرجعِ شہاں ہوں یہ ہوویں مہر انوریہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ دیکھا ہے تیرا منہ جب چمکا ہے ہم پہ کوکبمقصود مل گیا سب ، ہے جام اب لبالبتیرے کرم سے یارب میرا بر آیا مطلبیہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ احباب سارے آئے تُو نے یہ دن دکھائےتیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بلائےیہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائےیہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنافکرِ معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنااکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنایہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ (درثمین معہ فرہنگ صفحہ ۳۷-۴۵)