ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:سری لنکااورنیپال کا میچ بارش کی نذر،آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلہ میں نمیبیاکو9وکٹوں سے شکست دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 24    (گروپ بی)

آسٹریلیابمقابلہ نمیبیا

(Australia vs Namibia)

نارتھ ساؤنڈ،انٹیگا

11جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹ سےبآسانی شکست دے کرسپرایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا نے 73 رنز کا ہدف صرف 5.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ٹریویس ہیڈ(Travis Head) 34 اور مچل مارش(Mitchell Marsh) 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر(David Warner)بیس رنزبنا کر ڈیوڈویزا کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔

نارتھ ساؤنڈکے سروِیویَن رچرڈزاسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نمیبیا کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اورپوری ٹیم سترہویں اوور میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کپتان Gerhard Erasmus36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر لیگ اسپنرایڈم زیمپا(Adam Zampa) رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

میچ نمبر: 23  (گروپ ڈی)

سری لنکا بمقابلہ نیپال

 (Sri Lanka vs Nepal)

لاؤڈرہل،فلوریڈا

11جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا 23واں میچ سری لنکا اور نیپال کے درمیان امریکی ریاست فلوریڈ کے شہرلاؤڈرہل میں بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا۔میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ توضرورملا لیکن ان کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے۔

ایونٹ میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہارنے کے بعد بڑی جیت کی ضرورت تھی تاہم میچ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکن ٹیم کے لئے سپرایٹ مرحلہ میں رسائی مشکل ہوگئی۔گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم تین میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

(رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button