اے رسولِ خداؐ، اے شفیع الوریٰوالئ دو جہاں، سرورِ انبیاء بھیجتی ہوں درود و سلام اے شہاتجھ پہ صبح و مسا پڑھ کے صلِّ علىٰ میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐتجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ میری آنکھوں میں تیری چمک آ گئینور تیری بدولت میں وہ پا گئی دیکھ کر چاندنی جس کو شرما گئیمیری تیره شبی میں دیا وہ جلا میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐتجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ تیری چھاگل سے پینے میں جام آ گئیپیش کرنے تجھے میں سلام آ گئی دم بہ دم تیرا جپتے میں نام آ گئیمیری دیدہ وری کی یہ ہے انتہا میرے آقا مرے هادی و رہنماؐتجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ نعت لکھتی گئی گنگنانے لگیمیں گنہگار تھی یوں ٹھکانے لگی فیض تیری کرامت سے پانے لگیمجھ پہ میرے خدا نے کرم کر دیا میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐتجھ پہ دل سے فدا ہوچکی قدسیہ (قدسیہ نور فضا)