ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:پاکستان کی پہلی جیت،کینیڈاکوسات وکٹ سےہرادیا

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 22  (گروپ اے)

پاکستان بمقابلہ کینیڈا

(Pakistan vs Canada)

نساؤکاؤنٹی،نیویارک

11جون 2024ء

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔کینیڈا نے پاکستان کوجیت کے لئے 107 رنز کا ہدف دیا جوکہ  پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کینیڈاکی جانب سے ایرون جونسن (Aaron Johnson)نے مشکل وکٹ پرنہایت شانداربلےبازی کی اورچارچوکوں،چارچھکوں کی مددسے52رنزبنائے۔اان کے علاوہ کوئی بھی بلے بازخاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔کینیڈا مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے بھی دو وکٹیں لیں جبکہ شاہین شاہ  آفریدی اور نسیم شاہ  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بائیں ہاتھ کے اوپنرصائم ایوب(Saim Ayub)جوکہ عالمی ایونٹ میں اپناپہلامیچ کھیل رہے تھے،بارہ گیندوں پرصرف چھ رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں  محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے63رنزکا اضافہ کیا۔محمد رضوان نے 53رنز کی ناٹ آؤٹ اننگزکھیل ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بابر اعظم 33جبکہ فخر زمان 4 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی جانب سے ڈیلن ہیلیگر(Dilon Heyliger) نے 2 جبکہ جریمی گورڈن(Jeremy Gordon) نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button